سچ کا لمحہ جب بھی نازل ہوتا ہے
سچ کا لمحہ جب بھی نازل ہوتا ہے کتنی الجھن میں اپنا دل ہوتا ہے میری خوشی کا بھید ہے بس یہ سب کا دکھ میرے اپنے دکھ میں شامل ہوتا ہے علم کی میرے یار سند پہچان نہیں بہت پڑھا لکھا بھی جاہل ہوتا ہے سیدزادے دل مانگو یا داد ہنر سائل تو ہر حال میں سائل ہوتا ہے بیت گئی جب عمر تو یہ معلوم ...