قومی زبان

فکر عقبیٰ ہے مجھے خواہش دنیا ہے مجھے

فکر عقبیٰ ہے مجھے خواہش دنیا ہے مجھے عیش کی دھن ہے مجھے موت کا دھڑکا ہے مجھے موت کہتے ہیں جسے ضبط کی تکمیل نہ ہو کہ تنفس پہ بھی فریاد کا دھوکا ہے مجھے حسن وہ چاہیے جو عشق کا آئینہ بنے یعنی اپنے لئے اپنی ہی تمنا ہے مجھے تم نہ گھبراؤ مجھے تم سے کوئی کام نہیں اپنی خواہش ہے مجھے ...

مزید پڑھیے

کسی کے حسن عالم تاب کی تنویر کے صدقے (ردیف .. ی)

کسی کے حسن عالم تاب کی تنویر کے صدقے کسی بد بخت کی صورت بھی پہچانی نہیں جاتی مروت کی ادا پر بند آنکھیں کر کے لٹ جانا یہ نادانی سہی لیکن یہ نادانی نہیں جاتی وہاں دل لے چلا ہے پھر وہی اک بات کہنے کو کہی جاتی ہے جو اکثر مگر مانی نہیں جاتی خداوندا پھر آخر کیا تمنا ہے مرے دل کی وہ ...

مزید پڑھیے

شباب آیا کسی بت پر فدا ہونے کا وقت آیا

شباب آیا کسی بت پر فدا ہونے کا وقت آیا مری دنیا میں بندے کے خدا ہونے کا وقت آیا انہیں دیکھا تو زاہد نے کہا ایمان کی یہ ہے کہ اب انسان کو سجدہ روا ہونے کا وقت آیا خدا جانے یہ ہے اوج یقیں یا پستئ ہمت خدا سے کہہ رہا ہوں نا خدا ہونے کا وقت آیا ہمیں بھی آ پڑا ہے دوستوں سے کام کچھ ...

مزید پڑھیے

بے لوث محبت کی نظر ڈھونڈ رہا ہوں

بے لوث محبت کی نظر ڈھونڈ رہا ہوں انجام تو ظاہر ہے مگر ڈھونڈ رہا ہوں اے دیکھنے والو مری افتاد تو دیکھو میں اپنی دعاؤں میں اثر ڈھونڈ رہا ہوں جس سجدوں کی ہے عرش بریں کو بھی تمنا ان سجدوں کے لائق کوئی در ڈھونڈ رہا ہوں خود جس نے مجھے ناز گناہوں پہ سکھایا یا رب وہی رحمت کی نظر ڈھونڈ ...

مزید پڑھیے

چاہتا ہوں انتہائے درد دل

چاہتا ہوں انتہائے درد دل مل گئی آخر دوائے درد دل کیا ضروری تھی دوائے درد دل سن تو لیتے ماجرائے درد دل عشق کی وجہ ندامت کچھ نہ پوچھ دل ہے پہلو میں بجائے درد دل جس کو دل لینے پہ اتنا ناز ہے کاش ہوتا آشنائے درد دل یوں نہیں مٹنے کی اخترؔ یہ خلش دل کہیں آئے تو جائے درد دل

مزید پڑھیے

سنا کر حال قسمت آزما کر لوٹ آئے ہیں

سنا کر حال قسمت آزما کر لوٹ آئے ہیں انہیں کچھ اور بیگانہ بنا کر لوٹ آئے ہیں پھر اک ٹوٹا ہوا رشتہ پھر اک اجڑی ہوئی دنیا پھر اک دلچسپ افسانہ سنا کر لوٹ آئے ہیں فریب آرزو اب تو نہ دے اے مرگ مایوسی ہم امیدوں کی اک دنیا لٹا کر لوٹ آئے ہیں خدا شاہد ہے اب تو ان سا بھی کوئی نہیں ...

مزید پڑھیے

باغبانوں کی زبان

جوش ملیح آبادی اور پنڈت ہری چند اختر کے درمیان زبان کے مسئلے پر بحث چھڑ گئی ۔ جوش صاحب کا رویہ بحث کے دوران میں اکثر یہ ہوتا ہے کہ مستند ہے میرا فرمایا ہوا لیکن اخترصاحب بھی بے ڈھب قسم کے ادیب تھے۔ جب بحث نے طوالت پکڑی تو اختر صاحب نے فرمایا۔ ’’میں دلی والوں کی زبان ماننے کو تیار ...

مزید پڑھیے

ہمارا ذکر دشمن کی زبانی دیکھتے جاؤ

ہمارا ذکر دشمن کی زبانی دیکھتے جاؤ فسانہ بن گئی ساری کہانی دیکھتے جاؤ ذرا اک چھیڑ دو زاہد سے قصے حور و غلماں کے پھر اس کم بخت کی رنگیں بیانی دیکھتے جاؤ ٹپک لے خون ارمانوں کا آنکھوں سے ذرا ٹھہرو مری لٹتی ہوئی رنگیں جوانی دیکھتے جاؤ کمال سوز غم ہائے نہانی ڈھونڈنے ...

مزید پڑھیے

ملے گی شیخ کو جنت، ہمیں دوزخ عطا ہوگا

ملے گی شیخ کو جنت، ہمیں دوزخ عطا ہوگا بس اتنی بات ہے جس کے لیے محشر بپا ہوگا رہے دو دو فرشتے ساتھ اب انصاف کیا ہوگا کسی نے کچھ لکھا ہوگا کسی نے کچھ لکھا ہوگا بروز حشر حاکم قادر مطلق خدا ہوگا فرشتوں کے لکھے اور شیخ کی باتوں سے کیا ہوگا تری دنیا میں صبر و شکر سے ہم نے بسر کر لی تری ...

مزید پڑھیے

میکدے میں بیٹھ کر ایمان کی پروا نہ کر

میکدے میں بیٹھ کر ایمان کی پروا نہ کر یا اسے بھی ایک دو چلو پلا دیوانہ کر مسکرا دے قصۂ امید کر دے مختصر یا بڑھا لے چل ذرا سی بات کو افسانہ کر خوش مذاقی شرط ہو جس کے نظارے کے لئے اس گل خود رو کو یا رب زینت ویرانہ کر حادثہ ہے لیکن ایسا غیر معمولی نہیں شمع پر پروانہ جلنے دے کوئی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 3954 سے 6203