قومی زبان

جب ادھورے چاند کی پرچھائیں پانی پر پڑی

جب ادھورے چاند کی پرچھائیں پانی پر پڑی روشنی اک نامکمل سی کہانی پر پڑی دھوپ نے کچے پھلوں میں درد کا رس بھر دیا عشق کی افتاد نا پختہ جوانی پر پڑی گرد خاموشی کی سب میرے دہن سے دھل گئی اس قدر بارش سخن کی بے زبانی پر پڑی اس نے اپنے قصر سے کب جھانک کر دیکھا ہمیں کب نظر اس کی ہماری بے ...

مزید پڑھیے

اے خدا ضبط کے زنداں میں کوئی در کر دے

اے خدا ضبط کے زنداں میں کوئی در کر دے یا اسے موم بنا یا مجھے پتھر کر دے پر کئے ہیں جو عطا طاقت پرواز بھی دے یا تو میں کھل کے اڑوں یا مجھے بے پر کر دے سازشیں کرتے ہیں کیوں اپنے گھرانے والے گھر دیا ہے تو مرے گھر کو مرا گھر کر دے مجھ سے یہ کرب کا عالم نہیں دیکھا جاتا حافظہ چھین لے ...

مزید پڑھیے

خامشی اچھی نہیں انکار ہونا چاہئے

خامشی اچھی نہیں انکار ہونا چاہئے یہ تماشا اب سر بازار ہونا چاہئے خواب کی تعبیر پر اصرار ہے جن کو ابھی پہلے ان کو خواب سے بیدار ہونا چاہئے ڈوب کر مرنا بھی اسلوب محبت ہو تو ہو وہ جو دریا ہے تو اس کو پار ہونا چاہئے اب وہی کرنے لگے دیدار سے آگے کی بات جو کبھی کہتے تھے بس دیدار ہونا ...

مزید پڑھیے

خوشی ملی تو یہ عالم تھا بدحواسی کا

خوشی ملی تو یہ عالم تھا بدحواسی کا کہ دھیان ہی نہ رہا غم کی بے لباسی کا چمک اٹھے ہیں جو دل کے کلس یہاں سے ابھی گزر ہوا ہے خیالوں کی دیو داسی کا گزر نہ جا یوں ہی رخ پھیر کر سلام تو لے ہمیں تو دیر سے دعوی ہے روشناسی کا خدا کو مان کہ تجھ لب کے چومنے کے سوا کوئی علاج نہیں آج کی اداسی ...

مزید پڑھیے

بس ایک بار کسی نے گلے لگایا تھا

بس ایک بار کسی نے گلے لگایا تھا پھر اس کے بعد نہ میں تھا نہ میرا سایا تھا گلی میں لوگ بھی تھے میرے اس کے دشمن لوگ وہ سب پہ ہنستا ہوا میرے دل میں آیا تھا اس ایک دشت میں سو شہر ہو گئے آباد جہاں کسی نے کبھی کارواں لٹایا تھا وہ مجھ سے اپنا پتا پوچھنے کو آ نکلے کہ جن سے میں نے خود اپنا ...

مزید پڑھیے

ہرے پتو سنہری دھوپ کی قربت میں خوش رہنا

ہرے پتو سنہری دھوپ کی قربت میں خوش رہنا مگر ممکن نہیں ہے ایک سی حالت میں خوش رہنا مگن رہتے ہیں یہ بوڑھے شجر اپنی کتھاؤں میں انہیں آتا ہے اپنے ذہن کی جنت میں خوش رہنا ہم انسانوں کو پھر جینے کا مقصد ہی نہیں ملتا لکھا ہوتا جو اس نے سب کی ہی قسمت میں خوش رہنا یہ آنسو چار دن کے ہیں یہ ...

مزید پڑھیے

اے ہم سفر یہ راہ بری کا گمان چھوڑ

اے ہم سفر یہ راہ بری کا گمان چھوڑ کس نے کہا ہے تجھ سے قدم کے نشان چھوڑ پھر دیکھ زندگی کے مزے تجربوں کے رنگ باہر قدم نکال ذرا سائبان چھوڑ اب دوستی نہیں نہ سہی دشمنی سہی کوئی تو رابطے کی کڑی درمیان چھوڑ اس کی وفائیں صرف ہواؤں کے ساتھ ہیں یہ اعتماد دوستیٔ بادبان چھوڑ تلوار کی ...

مزید پڑھیے

کبھی کبھی کوئی چہرہ یہ کام کرتا ہے

کبھی کبھی کوئی چہرہ یہ کام کرتا ہے مرے بدن میں لہو تیز گام کرتا ہے ہر ایک لفظ کو ماہ تمام کرتا ہے مری زبان سے جب وہ کلام کرتا ہے کئی دنوں کے سفر سے میں جب پلٹتا ہوں وہ اپنے پورے بدن سے کلام کرتا ہے بہت عزیز ہیں اس کو بھی چھٹیاں میری وہ روز کوئی نیا اہتمام کرتا ہے شکایتوں کی ادا ...

مزید پڑھیے

سبزہ سے سب دشت بھرے ہیں تال بھرے ہیں پانی سے

سبزہ سے سب دشت بھرے ہیں تال بھرے ہیں پانی سے میرے اندر خالی پن ہے کس کی بے ایمانی سے اب کے اپنی چھت بھی کھلی ہے دیواروں میں در ہیں بہت بارش دھوپ ہوا جو چاہے آ جائے آسانی سے سچائی ہمدردی یاری یوں ہم میں سے چلی گئی جیسے خود کردار خفا ہو جائیں کسی کہانی سے چہرے پر جو کچھ بھی لکھا ہے ...

مزید پڑھیے

عکس زخموں کا جبیں پر نہیں آنے دیتا

عکس زخموں کا جبیں پر نہیں آنے دیتا میں خراش اپنے یقیں پر نہیں آنے دیتا اس لیے میں نے خطا کی تھی کہ دنیا دیکھوں ورنہ وہ مجھ کو زمیں پر نہیں آنے دیتا عمر بھر سینچتے رہنے کی سزا پائی ہے پیڑ اب چھاؤں ہمیں پر نہیں آنے دیتا جھوٹ بھی سچ کی طرح بولنا آتا ہے اسے کوئی لکنت بھی کہیں پر ...

مزید پڑھیے
صفحہ 317 سے 6203