ترے جہاں سے الگ اک جہان چاہتا ہوں
ترے جہاں سے الگ اک جہان چاہتا ہوں نئی زمین نیا آسمان چاہتا ہوں بدن کی قید سے باہر تو جا نہیں سکتا اسی حصار میں رہ کر اڑان چاہتا ہوں خموش رہنے پہ اب دم سا گھٹنے لگتا ہے مرے خدا میں دہن میں زبان چاہتا ہوں کوئی شجر ہی سہی دھوپ سے نجات تو ہو یہ تم سے کس نے کہا سائبان چاہتا ہوں یہ ...