قومی زبان

شبدوں کی مدھیرا سے بھگو کر تری چولی

شبدوں کی مدھیرا سے بھگو کر تری چولی کھیلی ہے سہیلی ترے سنجوگ میں ہولی در آئے دراڑوں کبھی دیواروں سے پالا برسات میں ٹپکے ہے مرا گھر مری کھولی خوشبو کو اٹھا کر رکھا دامان دعا میں سورج کی کرن روح کے پردے میں پرو لی طوطے نے کہا کون تھا دریا پہ بتا دے موئی ہے کہاں جا کے تو مینا مجھے ...

مزید پڑھیے

دھرتی پہ زندگی کے امٹ اعتماد کو

دھرتی پہ زندگی کے امٹ اعتماد کو جی خوش ہوا ہے دیکھ کے اپنے کماد کو خود مٹ گیا مٹاتا ہوا سطوت حسین تاریخ مات دے گئی ابن زیاد کو تا عمر مرنا جینا رہے ساجنا کے سنگ دل لوبھتا ہے ایسے ہی آشیرواد کو کہنہ کہانیاں سنیں لیکن بنیں چنیں اشعار کے سواد میں تازہ مواد کو سونپے ہیں میں نے ...

مزید پڑھیے

بدن سندر سجل مکھ پر سنہاپا

بدن سندر سجل مکھ پر سنہاپا بہت انمول ہے اس کا سراپا سفر کی ابتدا بھی انتہا بھی وہی لوٹا کھسوٹی آپی دھاپا تو دیوی ہے نہ میں اوتار پھر بھی تجھے ہر جگ جنم میں جی نے جاپا جھروکوں سے اگر پڑوسی نہ جھانکیں ابھاگن تو بتا ہی لے رنڈاپا سکھی ری ہو نہ ہو سیاں ہے میرا ملن سر جس نے مرلی میں ...

مزید پڑھیے

نس نس میں نشہ پیار کا معمور ہوا ہے

نس نس میں نشہ پیار کا معمور ہوا ہے دل تیرے ملن کے لیے مجبور ہوا ہے وادی میں برس کر ابھی برسات چھٹی ہے چڑیوں کی چہک سے سمے مسرور ہوا ہے آنکھوں کی گزر گاہ سے در آیا ہے دل میں تو میرے تصرف سے بہت دور ہوا ہے سو بار ترا میرا فسانہ ہوا یکجا سو بار مرے سنگ تو مذکور ہوا ہے تو رنگ مہک روپ ...

مزید پڑھیے

لہو میں سادھ ست کو بھر رہا ہوں

لہو میں سادھ ست کو بھر رہا ہوں کوئی حجرہ چراغاں کر رہا ہوں جھٹک کر دل سے سارے لوبھ لالچ یہاں بن باس میں بہتر رہا ہوں عذاب آخرت کی بات آگے عتاب زندگی سے ڈر رہا ہوں مری پہچان میرا گیان ہجرت سدا اوسان میں بے گھر رہا ہوں کوئی دیکھے نہ آ کر داغ حسرت بدن پر اوڑھ کر چادر رہا ہوں ملوث ...

مزید پڑھیے

تجھ سے ملنے کی التجا کیسی

تجھ سے ملنے کی التجا کیسی ہونٹ پر آ گئی دعا کیسی جھڑ گئے بال ڈھیلی پڑ گئی کھال دل میں اب خوشبوئے حنا کیسی سیج کیا ہے بغیر سیاں کے پانیوں کے بناں گھٹا کیسی دل میں در آنا دل کو کلپانا دان کیسا ہے یہ دیا کیسی کوئی ہنگامہ کوئی سر نامہ ورنہ اس زیست میں بقا کیسی رشوتیں رہزنی ڈکیتی ...

مزید پڑھیے

کھڑا جوڑا گندھی بالوں کی چوٹی

کھڑا جوڑا گندھی بالوں کی چوٹی دوپٹا زعفرانی زرد کوٹی شکستہ دل کے اندر تیاگ کی دھن پھٹی پتلون کے نیچے لنگوٹی رسیلے لب وہی بنسی کے اوپر سجیلی چھب وہی کالی کلوٹی بچھڑ مت یوں کہ دل تجھ کو بھلا دے کسک رہنے دے کچھ تو چھوٹی موٹی نہیں ایسے نہیں ہٹ چھوڑ مجھ کو تری نیت طبیعت سے بھی ...

مزید پڑھیے

اور انت میں جدائی بڑی کرب‌ ناک ہے

اور انت میں جدائی بڑی کرب‌ ناک ہے تجھ مجھ میں یوں تو روز ازل سے وفاق ہے نیچے کہیں بدن میں مٹی خواہشوں کے خواب اوپر درازیٔ غم دوراں کی خاک ہے سکھیاں سجیلی بھور نین درپنا کی اور آنند پور پور عجب انہماک ہے قلعوں کے یہ حصار نہیں قربتوں کے دیار ان برجیوں کے پار ہوائے فراق ہے نیارے ...

مزید پڑھیے

دل پہ تھی ثبت جو تحریر مٹائی نہ گئی

دل پہ تھی ثبت جو تحریر مٹائی نہ گئی کس کی تصویر تھی تصویر بھلائی نہ گئی آ کے اس بن میں ملے پھر نہ کبھی دو پریمی گھاس پگڈنڈیوں سے جھیل سے کائی نہ گئی پیار کی آنچ سے جل اٹھا کنول کانت بدن اس سے صورت مری نینوں میں چھپائی نہ گئی مجھ میں رچ بس کے بھی تو مجھ سے الگ خود سے الگ تیرے جیون ...

مزید پڑھیے

لوگ تھے کیا جو ازلوں سے مشتاق ہوئے

لوگ تھے کیا جو ازلوں سے مشتاق ہوئے دشت میں سر کٹوائے سینہ چاک ہوئے کیسا کنبہ تھا وہ جس کے بچے بھی پیر کے خاک اور خون کا دریا پاک ہوئے خرمے کے اک پیڑ نے دیکھی ساری کتھا مشک پھٹی جب جسم سے بازو عاق ہوئے انگوروں کے جھنڈ میں میٹھا جھرنا تو تجھ پر مٹنے والے خوش ادراک ہوئے اول دن ...

مزید پڑھیے
صفحہ 2297 سے 6203