قومی زبان

پورے چاند کی رات کا جادو

چاند کی رات کا جادو شام ڈھلے اک آہٹ دل میں ہوتی ہے! دھیرے دھیرے شام کا سایہ اور بھی گہرا ہوتا ہے شام سے رات کا ملنا وصل کی خواہش اور بڑھا دیتا ہے پورے چاند کی رات کا جادو جوبن پر آ جاتا ہے جھیل کا روشن پانی چاند کا عکس اچھالے پھرتا ہے ایک نشہ سا دل میں جیسے قطرہ قطرہ گرتا ہے حسن کنول ...

مزید پڑھیے

سنو ہمدم

سنو ہمدم میں رستہ بھول بیٹھی ہوں اداسی کا گھنا جنگل مرے احساس پہ تاریکیوں کے ان گنت سائے بچھاتا ہے مجھے آسیب کی صورت ڈراتا ہے ہوا کی چیخ میری نیند کو ایسے نگلتی ہے کہ جیسے آگ سوکھی لکڑیوں کو راکھ کرتی ہے جہاں میں پاؤں رکھتی ہوں وہاں پر وسوسوں کے ناگ پھن پھیلائے بیٹھے ہیں میں جتنے ...

مزید پڑھیے

مجھے کچھ دیر سونے دو

سنو جاناں مجھے کچھ دیر سونا ہے اور اپنی آنکھ کی پتلی میں رقصاں تتلیوں کے لمس کو محسوس کرنا ہے سنو جاناں میں آنکھیں بند کرتی ہوں تو ان مخمور لمحوں میں تمہارے ریشمی احساس کی اک نرم سی خوشبو نواح جسم و جاں میں پھیل جاتی ہے فضا مہمیز ہوتی ہے اسی ساعت ہوائے نیم شب نرمل سروں میں ...

مزید پڑھیے

محبت نور ہے جاناں

زمانہ اس کی خواہش میں ازل سے چور ہے جاناں محبت نور ہے جاناں محبت نور ہے جاناں رخ مہتاب سے روشن نگار خواب سے روشن نظر میں کھلنے والے سبزۂ شاداب سے روشن ستاروں سے کہیں بڑھ کر چمک اس کے جلو میں ہے جو آب و تاب ہے اس میں کہاں سورج کی ضو میں ہے یہ نخل عشق پر جیسے وفا کا بور ہے جاناں محبت ...

مزید پڑھیے

الاماں الاماں

صبح سے شام تک سلسلہ زیست کا کس قدر ہے کٹھن کس قدر بے اماں لمحہ لمحہ سسکتی ہوئی زندگی ہر قدم پر بلکتی ہوئی زندگی خواہشوں کی اسیری پہ نوحہ کناں ہر گھڑی جسم و جاں روح گھائل خراشوں کے دل پر نشاں روز اول سے جاری و ساری یہاں وحشتوں کا سماں کوئی پل بھی اذیت سے خالی نہیں کون سی آنکھ ہے جو ...

مزید پڑھیے

احساس

اس لمس کا کوئی نام تو ہو جو تجھ کو سوچ کے جگتا ہے جو تیرے ذکر کے آتے ہی رگ رگ میں دوڑنے لگتا ہے کیوں تیرے نام کو سنتے ہی مری سانس مہکنے لگتی ہے احساس نشے میں ہوتا ہے ہر فکر بہکنے لگتی ہے اک نادیدہ احساس مری پوروں میں گھلنے لگتا ہے اک بند دریچہ حسرت کا خوابوں میں کھلنے لگتا ہے جب ...

مزید پڑھیے

میں اس میں عکس طلب اپنا ڈھونڈھتی ہی رہی

میں اس میں عکس طلب اپنا ڈھونڈھتی ہی رہی مگر وہ چشم محبت کہ اجنبی ہی رہی وہ اک چراغ جو اس لمس نے جلایا تھا مرے بدن میں سدا اس کی روشنی ہی رہی قرار پایا نہیں تیرے قرب میں بھی مگر تجھے گنوا کے بھی اس دل میں بے کلی ہی رہی گو مختصر تھے بہت تیرے وصل کے لمحے تمام عمر ترے غم سے دوستی ہی ...

مزید پڑھیے

چھپائیں کس طرح آنکھیں چمک محبت کی

چھپائیں کس طرح آنکھیں چمک محبت کی ان آئنوں میں ہے ہر دم جھلک محبت کی دھڑک رہی ہے کوئی یاد سرخ پھولوں میں جھپک رہی ہے دلوں میں پلک محبت کی عجیب رنگ کسی کی نظر سے چھٹکے ہیں بدن میں پھیل رہی ہے دھنک محبت کی ہر ایک شاخ پہ کھلنے لگے بہار میں پھول ہر ایک دل میں اٹھی ہے کسک محبت ...

مزید پڑھیے

تجھ کو سوچوں میں سو بہ سو ہو کر

تجھ کو سوچوں میں سو بہ سو ہو کر میں تو بس رہ گئی ہوں تو ہو کر یہ ترے لمس کا کرشمہ ہے پھیل جاتی ہوں رنگ و بو ہو کر تو نہ ہو تو میں بانجھ مٹی ہوں راکھ ہو جاؤں بے نمو ہو کر ہے تری قید میں ہی آزادی ڈھانپ لے مجھ کو چار سو ہو کر آئنہ ہوں ترے وجود کا میں آ کبھی دیکھ رو بہ رو ہو کر نازؔ کے ...

مزید پڑھیے

کسی بھی سمت کوئی دل کشا منظر نہیں ملتا

کسی بھی سمت کوئی دل کشا منظر نہیں ملتا وفا کے شہر میں احساس کا پیکر نہیں ملتا یہ کیسا عکس ہے جو آئنے کے ساتھ رہ کر بھی کبھی باہر نہیں رہتا کبھی اندر نہیں ملتا ہجوم غم گساراں یوں تو ہے ہر گام پر لیکن جسے ہم ڈھونڈتے ہیں نازؔ وہ اکثر نہیں ملتا

مزید پڑھیے
صفحہ 2229 سے 6203