قومی زبان

مٹھائی اگر تجھ کو پیاری نہ ہوتی

مٹھائی اگر تجھ کو پیاری نہ ہوتی تری توند پھر اتنی بھاری نہ ہوتی نہ ہوتا اگر کام در پیش تم سے تو یوں روز تیمار داری نہ ہوتی اگر ٹیم میں اک بھی ہوتا کھلاڑی تو ٹیم اپنی ہر بار ہاری نہ ہوتی قطر سے نہ لاتے اگر مال و دولت محلے میں عزت تمہاری نہ ہوتی اگر چھوڑ کر وہ نہ مرتا وراثت پس مرگ ...

مزید پڑھیے

حسینوں سے تمہاری دوستی اچھی نہیں لگتی

حسینوں سے تمہاری دوستی اچھی نہیں لگتی بڑھاپے میں یہ عشق و عاشقی اچھی نہیں لگتی مزا کچھ اور ہی تھا پی ڈبلیو ڈی کی سروس کا ہمیں اب اور کوئی نوکری اچھی نہیں لگتی الیکشن میں تو ہر ووٹر پر اپنی جاں چھڑکتے تھے اب ان سے رہنماؤ بے رخی اچھی نہیں لگتی کھلائے جو بھی حلوا تم اسی کا ساتھ ...

مزید پڑھیے

آپ آنکھوں میں بس گئے جب سے

آپ آنکھوں میں بس گئے جب سے نیند سے دشمنی ہوئی تب سے آگ پانی ہوا زمین فلک اور کیا چاہئے بتا رب سے پہلے لگتا تھا وہ بھی اوروں سا دل ملا تو لگا جدا سب سے ہو گیا عشق آپ سے جانم جب کہا پوچھنے لگے کب سے شام ہوتے ہی جام ڈھلنے لگے ہوش میں بھی ملا کرو شب سے شبھ مہورت کی راہ مت دیکھو من ...

مزید پڑھیے

سپیرن

میں کہ تجھ سے بڑی سپیرن ہوں سانپ پالے آستینوں میں آستینوں میں

مزید پڑھیے

بیداری

نیند کمرے میں ٹہل رہی ہے رات کی بے شمار آنکھیں مجھ پر گڑیں ہیں میں بے سدھ ایک کونے میں پڑی ہوں رات کی گہری سیاہی مجھ پر مسلط ہونے لگی ہے میری ادھ کھلی کھڑکی سے آنے والی نیلی چاندنی دل سے دیوانوں کی طرح لپٹ رہی ہے ایسے میں ایک غیر مبہم وحشت مجھ پر طاری ہوتی ہے تنہائی چیخ چیخ ...

مزید پڑھیے

ہوس

بظاہر خوبصورت ہیں تکلم کا طریقہ بھی بہت عمدہ سا ان کا بدن پر ڈال کر پوشاک مہنگے دام والی وہ سمجھتے ہیں نگاہوں کی ہوس بھی ڈھانپ لی ہم نے مگر وہ جانتے کب ہیں ہوس کا جسم ننگا ہے

مزید پڑھیے

چیونٹیاں

سرمئی رات میں اپنے خوابوں کو دیوار پر مار کر پہلے توڑا پھر اس کی سبھی کرچیاں اپنے دامن میں بھر کے سمندر کی موجوں میں ڈال آئے ہم تھوڑی ہلچل ہوئی دائرے دائرے سے بکھرنے لگے نقش چھوڑے بنا خوشبوؤں کی طرح خواہشیں ڈوب کر ایسے مرتیں رہیں جیسے مرتی ہیں پیروں تلے چیونٹیاں

مزید پڑھیے
صفحہ 2154 سے 6203