قومی زبان

جو میرا لے گیا دل کون وہ انسان ہے کیا ہے

جو میرا لے گیا دل کون وہ انسان ہے کیا ہے پری ہے یا ملک یا حور یا غلمان ہے کیا ہے نظر زلفوں پہ اس کی جا پڑی جس کی لگا کہنے یہ دونوں سانپ ہیں یا کاکل پیچان ہے کیا ہے گیا ہوں بھول سب کچھ دختر رز جیسے ہاتھ آئی جگر ہے جان ہے ایمان ہے ایقان ہے کیا ہے ہمارے یار کے کچھ درمیاں جو بات بول ...

مزید پڑھیے

عاشق سوختہ دل خط صنم دونوں ایک

عاشق سوختہ دل خط صنم دونوں ایک جس طرح سنیے جدا شادی و غم دونوں ایک دونوں باطن میں اگر ایک ہیں لیکن کوئی آب‌ و آتش نہیں رکھتا ہے بہم دونوں ایک ہے جدا سجدہ کی جا ہندو مسلماں کی مگر فہم والوں کے تئیں دیر و حرم دونوں ایک کحل کرتے ہیں ہم آنکھوں میں برابر دونو سرمۂ کور کو اور خاک قدم ...

مزید پڑھیے

درد دل کا کسے کروں اظہار

درد دل کا کسے کروں اظہار غم ہجرت بہ جان من بسیار نرگسی چشم کو کہاں پاؤں جسے تسکیں ہو خاطر افگار رکھوں اپنا کفن سلانے کو پاؤں گر موئے‌ زلف کا یک تار باقی ارماں رہا بہ دل افسوس جان جاتی ہے یار یار پکار صنما ظالماں ستا لے آ منتظر کوئی دم رہا بے شمار دیکھنا دیکھ لے دکھا ...

مزید پڑھیے

لٹ جاتی ہے ہر چیز وہ تنکا ہو کہ شہتیر

لٹ جاتی ہے ہر چیز وہ تنکا ہو کہ شہتیر ہاں لٹنے سے رہ جاتی ہے اک درد کی جاگیر اے کاش کوئی کہہ سکے ایسا کوئی اک شعر اک شعر جو فی الفور ہی بن جاتا ہو تصویر سنتور پھیرن قہوہ چنار اور شکارا ان لفظوں سے ابھرا ہے سدا ذہن میں کشمیر گو ذہن کو معلوم ہے اب ساری حقیقت اب بھی مگر اس دل سے ...

مزید پڑھیے

کسی بھی زہر سے مجھ کو نہیں کوئی پرہیز

کسی بھی زہر سے مجھ کو نہیں کوئی پرہیز مگر ہے شرط بس اتنی کہ ہو نہ شہد آمیز وہ ڈر گیا جو نظر آئی فاختہ اس کو وہ جس کے ہاتھ ہمیشہ سے ہی رہے خوں ریز میں خود سمجھ نہ سکا آج تک یہ اپنا طلسم کہ مجھ میں ہے کبھی فرہاد اور کبھی پرویز نمی پسینوں کی ملتی رہی ہے اس کو اور ازل سے باقی ہے اب تک ...

مزید پڑھیے

شعلوں کے درمیاں بھی نہیں تھا مجھے ہراس

شعلوں کے درمیاں بھی نہیں تھا مجھے ہراس اور اس کے بعد کیا ہوا بس کیجیئے قیاس اپنا سنہری سال اور اپنے رو پہلے بال یعنی کہ ہو گئی ہے مری عمر اب پچاس اپنے لہو کی گرمی ہی سب کچھ ہے دوستو اب جس کے بعد کچھ بھی نہیں اون یا کپاس اتنی بہت سی باتوں سے وہ خوش نہ ہو سکا اتنی ذرا سی بات سے وہ ...

مزید پڑھیے

اقبال کیا بتاؤں کہ کیا ہے قلندری

اقبال کیا بتاؤں کہ کیا ہے قلندری اچھا سا اک خطاب ہو اچھی سی نوکری بوتل مے فرنگ کی رکھی ہو سامنے اور ہو بغل میں اس کے پلانے کو اک پری ایسی پری ہو جس کو ہو شوق مباشرت یہ سب نہیں تو ہیچ ہے ایسی قلندری

مزید پڑھیے

جی رہے یا نہ رہے ہر قدم یار نہ چھوڑ

جی رہے یا نہ رہے ہر قدم یار نہ چھوڑ اے پتنگے تو کبھی شمع کا انوار نہ چھوڑ شمع تجھ کو بھی مناسب تو وہاں تک جل جا سر سے تا پائے تلک رشتۂ زنار نہ چھوڑ لب شیریں سے اگر ہو نہ ترا لب شیریں کوہ کن تو بھی تو اب دامن کہسار نہ چھوڑ لیلا ہاتھ آوے نہ آوے ملے جو ناقہ سوار حال غم سے وہ کرے منع پر ...

مزید پڑھیے

جب کسی نے آن کر دل سے مرے پرخاش کی

جب کسی نے آن کر دل سے مرے پرخاش کی بات تب عاشق گری کی میں جہاں میں فاش کی کیا کہوں جس نے کیا اس حسن کو آراستہ چوم لیجے انگلیاں یارو اسی نقاش کی اے مصور جو ہوا منقوش تیرے ہاتھ سے وہ کہاں تصویر بن سکتی کسی سے قاش کی کل ترے کوچے میں میں جا کر کے سر اپنا پٹک رو پڑا تجھ کو نہیں پایا بہت ...

مزید پڑھیے

جتا نہ میرے تئیں اپنا تو ہنر واعظ

جتا نہ میرے تئیں اپنا تو ہنر واعظ تو اپنے فعل سے منہ اپنا خاک بھر واعظ نصیحت اوروں کو کرتا ہے چڑھ کے ممبر پر مگر نہیں ہے ترے دل پہ کچھ اثر واعظ زباں پہ وعظ ہے اور دل ترا ہے استغلاظ بہ وعظ بیہودہ مت باندھ تو کمر واعظ عمل بہ وعظ کر اپنے بہ صدق و دل ورنہ تو اپنے حال کو دیکھے گا در ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1859 سے 6203