شہر غزل میں بکنے کو تیار کون ہے
شہر غزل میں بکنے کو تیار کون ہے یوسف نہیں تو زینت بازار کون ہے سب کے لبوں پہ نعرۂ منصور ہے مگر یہ دیکھنا ہے آج سر دار کون ہے اپنا ضمیر جھوٹ کبھی بولتا نہیں تم ہی کہو کہ صاحب کردار کون ہے ترک تعلقات کو اک عمر ہو گئی تنہائیوں میں مائل گفتار کون ہے تصویریں روز بنتی ہیں شعروں کی ...