قومی زبان

کوئی تعمیر کی صورت نکالو

کوئی تعمیر کی صورت نکالو کوئی تازہ بنائے عشق ڈالو بلاتی ہیں تمہیں یادیں پرانی چراغ رفتگاں فرصت نکالو مجھے چہروں سے خوف آنے لگا ہے مرے کمرے سے تصویریں ہٹا لو یہ دریا ہے گزر جانا ہے اس کو مسافر ہو تم اپنا راستہ لو کہاں اب وہ لباس وضع داری بہت جانو اگر غربت چھپا لو وفا قیمت ...

مزید پڑھیے

بات کیوں کر بنے امید بر آئے کیوں کر (ردیف .. ن)

بات کیوں کر بنے امید بر آئے کیوں کر نالہ پر شور نہیں آہ شرربار نہیں آج آتے ہیں مرے شکوؤں کا لینے وہ حساب خیر ہے ہاتھ میں ان کے کوئی تلوار نہیں مجھ سے نفرت سہی لذت کش آزار تو ہوں غیر بھی غیر ہے وہ خوگر آزار نہیں جوش مستی میں چلے آئے کہاں تم راقمؔ یہ تو مسجد ہے چلو خانۂ خمار نہیں

مزید پڑھیے

وہ خوش کسی کے ساتھ ہیں ناخوش کسی کے ساتھ

وہ خوش کسی کے ساتھ ہیں ناخوش کسی کے ساتھ ہر آدمی کی بات ہے ہر آدمی کے ساتھ لاکھوں جفائیں سیکڑوں صدمے ہزار غم اک آسمان ٹوٹ پڑا زندگی کے ساتھ ممکن نہیں کہ دل سے نکل جائے آرزو یہ میرے دم کے ساتھ ہے یہ میرے جی کے ساتھ اب کیا کروں میں شکوۂ بیداد حشر میں منہ میرا تک رہے ہیں وہ کس بیکسی ...

مزید پڑھیے

جی چاہا جدھر چھوڑ دیا تیر ادا کو

جی چاہا جدھر چھوڑ دیا تیر ادا کو چٹکی میں اڑائے ہوئے پھرتے ہیں قضا کو سجدوں کا بھی موقع نہ رہا اہل وفا کو پھر پھر کے مٹاتے ہیں وہ نقش کف پا کو جب پاتے ہیں سر دھنتے ہی پاتے ہیں رساؔ کو سمجھائے کہاں تک کوئی اس مرد خدا کو یوں ہم نے چھپائی ہے ترے وصل کی حسرت جس طرح چھپاتا ہے خطاوار ...

مزید پڑھیے

دشمن کی بات جب تری محفل میں رہ گئی

دشمن کی بات جب تری محفل میں رہ گئی امید یاس بن کے مرے دل میں رہ گئی تو ہم سے چھپ گیا تو تری شکل دل فریب تصویر بن کے آئینۂ دل میں رہ گئی نکلا وہاں سے میں تو مرے دل کی آرزو سر پیٹتی ہوئی تری محفل میں رہ گئی دیکھا جو قتل عام تو ہر لاش پر اجل اک آہ بھر کے کوچۂ قاتل میں رہ گئی میں کیا ...

مزید پڑھیے

عمر گزری رہ گزر کے آس پاس

عمر گزری رہ گزر کے آس پاس رقص کرتے اس نظر کے آس پاس زلف کھلتی ہے تو اٹھتا ہے دھواں آبشار چشم تر کے آس پاس کوندتی ہیں بجلیاں برسات میں طائر بے بال و پر کے آس پاس رات بھر آوارہ پتے اور ہوا رقص کرتے ہیں شجر کے آس پاس چھوڑ آیا ہوں متاع جاں کہیں غالباً اس رہ گزر کے آس پاس بال ...

مزید پڑھیے

رات ہے یا ہوا مکانوں میں

رات ہے یا ہوا مکانوں میں جل رہا ہے دیا مکانوں میں جانے کیا ہو گیا مکینوں کو جانے کیا ہو گیا مکانوں میں لوگ کن واہموں میں رہتے ہیں کاٹتے ہیں سزا مکانوں میں اک ستارہ زمین پر اترا اور پھر کھو گیا مکانوں میں ایسا لگتا ہے خواب کی تعبیر دیکھتا ہے خدا مکانوں میں ایک سائے سے روز ...

مزید پڑھیے

رہنا ہر دم بجھا بجھا سا کچھ

رہنا ہر دم بجھا بجھا سا کچھ ہو گیا دل کا مشغلہ سا کچھ تیری زلفوں کا میری وحشت کا ملتا جلتا ہے سلسلہ سا کچھ ہم سے ملنے کو اک زمانہ ملا تیرا ملنا تھا سانحہ سا کچھ ایسا اجڑا صنم کدہ دل کا ہو گیا خانۂ خدا سا کچھ دل کے صحرا میں آ نکلتا ہے اب بھی کوئی گریز پا سا کچھ لطف دیوانگی نہیں ...

مزید پڑھیے

جب تک دور جام چلے گا

جب تک دور جام چلے گا ساقی تیرا نام چلے گا مندر میں زنار چلے گی کعبے میں احرام چلے گا جوگی کا سنجوگ نہیں تو صوفی کا الہام چلے گا زینہ زینہ ان زلفوں کا فتنہ سوئے بام چلے گا رستے سو اعجاز کریں گے جب وہ سرو اندام چلے گا سناٹے بسرام کریں گے بستی میں کہرام چلے گا کب تک یہ دن رات ...

مزید پڑھیے

نکل کر سایۂ ابر رواں سے

نکل کر سایۂ ابر رواں سے رہے ہم مدتوں بے سائباں سے زمیں پر چاند آنا چاہتا ہے اتر کر کشتی آب رواں سے نگاہیں ڈھونڈتی ہیں رفتگاں کو ستارے ٹوٹتے ہیں آسماں سے مناتے خیر کیا ہم جسم و جاں کی اسے چاہا تھا ہم نے جسم و جاں سے رساؔ کس عہد نا پرساں میں ہم نے لیا ہے کام حرف رایگاں سے

مزید پڑھیے
صفحہ 1667 سے 6203