قومی زبان

بام پر آتا ہے ہمارا چاند

بام پر آتا ہے ہمارا چاند آسماں سے کرے کنارا چاند آپ ہی کی تلاش میں صاحب گردشیں کرتا ہے گوارا چاند خال اور رخ سے کس کو دوں نسبت ایسے تارے نہ ایسا پیارا چاند آگ بھڑکی جو آتشیں رخ کی ابھی اڑ جائے ہو کے پارا چاند ہونے تو دو مقابلہ ان سے غل کریں گے ملک کہ ہارا چاند چرخ سے ان کو ...

مزید پڑھیے

دم یار تا نزع بھر لیجئے

دم یار تا نزع بھر لیجئے سخیؔ زندگی تک تو مر لیجئے دیا دل تو کہنے لگے پھینک کر کلیجہ میں اپنے یہ دھر لیجئے مری لاغری پر تو ہنستے ہیں آپ کمر کی تو اپنی خبر لیجئے اجل آئے پیچھا چھٹتے شہر کا کہیں چل کے جنگل میں گھر لیجئے سخیؔ ہجر جاناں میں کھانا کہاں غم و درد سے پیٹ بھر لیجئے

مزید پڑھیے

یہ تو معلوم کہ پھر آئیے گا

یہ تو معلوم کہ پھر آئیے گا بیٹھیے آج کہاں جائیے گا مرقد کشتہ پہ جب آئیے گا دل میں کچھ سوچ کے پچھتائیے گا ہم تو سمجھے تھے کہ جلد آئیے گا خیر اب پوچھ کے گھر جائیے گا غیر کو بوسے دہن کے کیسے کچھ مرا منہ تو نہ کھلوائیے گا میرے کہنے میں نہیں ہے دل زار آپ ہی کچھ اسے سمجھائیے گا اب ...

مزید پڑھیے

منکر بت ہے یہ جاہل تو نہیں

منکر بت ہے یہ جاہل تو نہیں گھر سے واعظ کہیں فاضل تو نہیں تم نہ آسان کو آساں سمجھو ورنہ مشکل مری مشکل تو نہیں کیا سنبھالے میرے دل کا لنگر زلف ہے کچھ وہ سلاسل تو نہیں آج میں دل کو جدا کرتا ہوں دیکھیے آپ کے قابل تو نہیں زلزلہ میں جو زمیں آتی ہے یہ بھی اس شوخ پہ بسمل تو نہیں درد کو ...

مزید پڑھیے

قاصد ترے بار بار آئے

قاصد ترے بار بار آئے ایک ہفتہ میں تین چار آئے قاتل پہ جو سر کو وار آئے بار تن زار اتار آئے آشفتگی ہو نصیب دشمن تم زلف نہ کیوں سنوار آئے اب کی جو نہ چھوٹے فصل گل میں پھر دیکھیے کب بہار آئے دل میں نہیں اس کی کچھ کدورت آئینہ پہ کیا غبار آئے جھولی رہی اپنی گل سے خالی دامن میں الجھ ...

مزید پڑھیے

رخ روشن پہ صفا لوٹ گئی

رخ روشن پہ صفا لوٹ گئی زلف پر کالی بلا لوٹ گئی سن کے گلشن میں مرے نالہ و آہ بلبل نغمہ سرا لوٹ گئی اس بت مست پہ مے خانہ میں دختر رز بخدا لوٹ گئی ہم نہ مرتے اس ادا پر لیکن پاؤں پر آ کے قضا لوٹ گئی تنگ ہوں اپنی طبیعت سے میں جو حسین اس کو ملا لوٹ گئی اے سخیؔ خوب غزل تو نے کہی سن کے ...

مزید پڑھیے

بہار آ کر جو گلشن میں وہ گائیں

بہار آ کر جو گلشن میں وہ گائیں تو غنچہ ہر طرف چٹکی بجائیں یہ تم کو دیکھ کر گل پھول جائیں کہ جامہ میں نہ پھر پھولے سمائیں ملے رستہ تو سوئے چرخ جائیں کہاں تک اس زمیں پر خاک اڑائیں مثال شمع اس پر لو لگائیں سحر تک شام سے آنسو بہائیں مرے مرنے سے یہ اندھیر کا سوگ کہو مسی ملیں سرمہ ...

مزید پڑھیے

ہم پہ جور و ستم کے کیا معنی

ہم پہ جور و ستم کے کیا معنی ترک رحم و کرم کے کیا معنی عیش و عشرت سے غم کے کیا معنی فربہی ہے درم کے کیا معنی رات فرقت کی کس کو کہتے ہیں روز ہجر صنم کے کیا معنی گر نہیں اس کا ساغر مے ناب کہئے پھر جام جم کے کیا معنی پوجنا بت کا ہے یہ کیا مضمون اور طواف حرم کے کیا معنی کوچۂ گل رخاں ...

مزید پڑھیے

ناخوش جو ہو گل بدن کسی کا

ناخوش جو ہو گل بدن کسی کا کیا بھائے اسے سخن کسی کا گل کی مجھے کیوں کلی دکھائی یاد آ گیا پھر دہن کسی کا ہر سنگ کی کوہ پر صدا ہے یاں دفن ہے کوہ کن کسی کا کرتے ہو پسند وحشت دل لے جاؤ گے کیا ہرن کسی کا بھولی ہے صبا قبائے گل پر دیکھا نہیں پیرہن کسی کا عاشق ہی کے جب نہ کام آیا کس کام کا ...

مزید پڑھیے

رخ پر ہے ملال آج کیسا

رخ پر ہے ملال آج کیسا دل بر ہے ملال آج کیسا اس خال سے کیا ملی ہے ذلت اختر ہے ملال آج کیسا بے یار نہیں ہوا ترا دور ساغر ہے ملال آج کیسا کیا آئی ہے یاد تیغ قاتل اے سر ہے ملال آج کیسا ہے راحت وصل کے جو آمد مضطر ہے ملال آج کیسا اندر میری آہ سن کے بولے باہر ہے ملال آج کیسا کیا آئی ہے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1279 سے 6203