تخلیق شعر
بہت دنوں سے اداس نظروں کی رہ گزر تھی پڑی تھیں سونی افق کی راہیں کہ دل کی محفل میں نغمہ و نالہ و نوا کی عجب سی شورش نہیں ہوئی تھی نظر اٹھائی تو دور دھندلی فضاؤں میں روشنی کا اک دائرہ سا دیکھا لرز کے ٹھہرا جو دل تخیل نے اپنے شہپر فضا میں کھولے کہ جیسے پرواز کا صحیفہ کھلے تو نیلے ...