قدر

لاؤ تو بینت ذرا اس کی مرمت کر دوں
غیر حاضر رہا کرتا ہے بہت دیوانا
سن کے شاگرد نے استاد سے یہ عرض کیا
قدر کھو دیتا ہے ہر روز کا آنا جانا