نامعقول

آج اک استاد نے جل کر کہا
سب کے سب شاگرد نامعقول ہیں
ایک کونے سے کسی نے دی صدا
آپ ہی کے باغ کے ہم پھول ہیں