قدموں کے اپنے زور دکھاتے ہوئے چلو
قدموں کے اپنے زور دکھاتے ہوئے چلو
جب بھی چلو تو پاؤں بجاتے ہوئے چلو
ہر چھوٹتے مقام کو تیری کمی کھلے
ہر دل میں اک مقام بناتے ہوئے چلو
دنیا چلی ہے رات سے پھر صبح کی طرف
زلف سیاہ رنگ لٹاتے ہوئے چلو
تیرے بنا تو بے کسی بھی بے کسی نہیں
ممکن ہو گرچہ یاد میں آتے ہوئے چلو
گو عشق ہے تو عشق میں پیوست کیوں رہیں
راہ فنا میں ناچتے گاتے ہوئے چلو