شاعری

محمود و ایاز

جہاں میں بار خدایا کوئی وکیل نہ ہو وکیل ہو تو وکالت میں بے عدیل نہ ہو جو بے عدیل بھی ہو جائے تو جمیل نہ ہو جمیل ہو تو سیاست میں کچھ دخیل نہ ہو یہ خوبیاں جو بیک وقت کوئی پاتا ہے دماغ اس کا یقیناً خراب جاتا ہے ہر اک کو دیکھنے لگتا ہے وہ حقارت سے کسی سے بات بھی کرتا ہے گر تو نخوت سے ہر ...

مزید پڑھیے

بتوں سے عشق گر بے مال و زر ہوگا تو کیا ہوگا

بتوں سے عشق گر بے مال و زر ہوگا تو کیا ہوگا پھٹیچر کی محبت کا اثر ہوگا تو کیا ہوگا اگر درپیش طوفانی سفر ہوگا تو کیا ہوگا اور آگے آگے بدھو راہ بر ہوگا تو کیا ہوگا کروں تو عرض مطلب ان سے لیکن ڈر یہ لگتا ہے اگر ہوگا تو کیا ہوگا مگر ہوگا تو کیا ہوگا ابھی تو حضرت واعظ مذمت مے کی کرتے ...

مزید پڑھیے

جو خدا کو اپنے میں نے کسی وقت بھی پکارا

جو خدا کو اپنے میں نے کسی وقت بھی پکارا تو کسی کا کیا ہے ساجھا تو کسی کا کیا اجارا مجھے زخمی کرتے کرتے ہوا زخمی آپ ظالم بڑی مشکلوں سے میں نے ابھی مارا ہے پھٹارا ہے خدا کے ذکر میں بھی تجھے اس قدر تکلف یہ امور خیر میں بھی ارے واعظ استخارا کوئی بانی جفا ہے کوئی بانی وفا ہے مزا ...

مزید پڑھیے

بکھرے تو پھر بہم مرے اجزا نہیں ہوئے

بکھرے تو پھر بہم مرے اجزا نہیں ہوئے سرزد اگرچہ معجزے کیا کیا نہیں ہوئے جو راستے میں کھیت نہ سیراب کر سکے کیوں جذب دشت ہی میں وہ دریا نہیں ہوئے انسان ہے تو پاؤں میں لغزش ضرور ہے جرم شکست جام بھی بے جا نہیں ہوئے ہم زندگی کی جنگ میں ہارے ضرور ہیں لیکن کسی محاذ سے پسپا نہیں ...

مزید پڑھیے

وابستہ ہو گئے ہیں قدم رہ گزر کے ساتھ

وابستہ ہو گئے ہیں قدم رہ گزر کے ساتھ ہم چل پڑے تھے ایک حسیں ہم سفر کے ساتھ اک دن دھوئیں کی طرح نہ باہر نکال دے ہمسایہ آ بسا ہے برا میرے گھر کے ساتھ گلچیں پہ نکتہ چین نہ ہو باغبان خود گل شاخ سے اتار رہے ہیں ہنر کے ساتھ اس تیز گام شخص نے منزل کو جا لیا جو ہر پڑاؤ پر نہ رکا راہبر کے ...

مزید پڑھیے

راز میں رکھیں گے ہم تیری قسم اے ناصح

راز میں رکھیں گے ہم تیری قسم اے ناصح لے نکال اب وہی گانجے کی چلم اے ناصح اب خدا کے لیے رکھ ہم پہ کرم اے ناصح ہیں پریشاں تری بکواس سے ہم اے ناصح جھریاں رخ کی جو پیغام قضا لائی ہیں کب تلک جاؤ گے تم سوئے عدم اے ناصح بادہ نوشوں کو نہ سمجھانے کی کوشش کرنا ورنہ پھر ہوگا ترا ناک میں دم ...

مزید پڑھیے

ہو کیسے کسی وعدے کا اقرار رجسٹرڈ

ہو کیسے کسی وعدے کا اقرار رجسٹرڈ جب خود ہی نہیں ہے مری سرکار رجسٹرڈ کیا شیخ و برہمن پہ کرے کوئی بھروسہ تسبیح رجسٹرڈ نہ زنار رجسٹرڈ اس جنبش چتون سے کوئی بچ نہیں سکتا قاتل کا مرے ہوتا ہے ہر وار رجسٹرڈ چاہے بھی تو اب ترک تغافل نہیں ممکن ہے دوست کی غفلت کا یہ آزار رجسٹرڈ مدت ہوئی ...

مزید پڑھیے

شیخ و برہمن دونوں ہیں برحق دونوں کا ہر کام مناسب

شیخ و برہمن دونوں ہیں برحق دونوں کا ہر کام مناسب بیچ لیں فوراً دیر و حرم بھی پائیں کہیں گر دام مناسب میرا تو ہر اک فعل عبث ہے غیر کا ہر اقدام مناسب واقعہ یہ ہے پیو جسے چاہیں اس کا سہاگن نام مناسب وقت کا پیہم یوں ہے تقاضا رہبر صد سالہ کو ہٹا دو جیسے پرانی چیز کا اکثر ہوتا ہے نیلام ...

مزید پڑھیے

آنسو مری آنکھوں سے ٹپک جائے تو کیا ہو

آنسو مری آنکھوں سے ٹپک جائے تو کیا ہو طوفاں کوئی پھر آ کے دھمک جائے تو کیا ہو بس اس لیے رہبر پہ نہیں مجھ کو بھروسہ بدھو ہے وہ خود راہ بھٹک جائے تو کیا ہو اچھی یہ تصور کی نہیں دست درازی انگیا کہیں اس بت کی مسک جائے تو کیا ہو واعظ یہ گلستاں یہ بہاریں یہ گھٹائیں ساغر کوئی ایسے میں ...

مزید پڑھیے

کیا جو اعتبار ان پر مریض شام ہجراں نے

کیا جو اعتبار ان پر مریض شام ہجراں نے ٹھنڈائی میں دھتورا دے دیا عیسئ دوراں نے پھرایا در بدر ان کو جہاں بانی کے ارماں نے نچایا خوب یہ بندر جنون فتنہ ساماں نے فجور و فسق کی تاریکیوں میں جب کوئی بھٹکا دکھائی دور سے ہی اس کو لائٹ اس کے ایماں نے سکوں ملتا ہے ان کو اور نہ ہم کو چین ...

مزید پڑھیے
صفحہ 763 سے 5858