شاعری

مجھ سے میری حیات روٹھ گئی

مجھ سے میری حیات روٹھ گئی تم نہیں کائنات روٹھ گئی وہ بڑی مشکلوں سے آئی تھی تم نہ آئے تو رات روٹھ گئی موت کو موت آ گئی شاید یا ہماری نجات روٹھ گئی زندگی غم کا ساتھ دے نہ سکی دفعتاً بے ثبات روٹھ گئی سوزؔ عشرت میں ساتھ تھی دنیا پر دم مشکلات روٹھ گئی

مزید پڑھیے

دل غم عشق کے اظہار سے کتراتا ہے

دل غم عشق کے اظہار سے کتراتا ہے آہ غم خوار کہ غم خوار سے کتراتا ہے یہ سمجھ کر کے جفاؤں میں مزا پاتا ہے وہ ستم گر مرے آزار سے کتراتا ہے ہو گیا اس پہ بھی کچھ اس کی شکایت کا اثر اب مسیحا بھی جو بیمار سے کتراتا ہے ہو رہا ہے مجھے تکمیل محبت کا گماں عشق اب حسن کے دیدار سے کتراتا ہے دل ...

مزید پڑھیے

وقت اب سر پہ وہ آیا ہے کہ سر یاد نہیں

وقت اب سر پہ وہ آیا ہے کہ سر یاد نہیں تیرے دیوانوں کو بھی اب ترا در یاد نہیں ہائے وہ شب جو ترے وعدۂ شب میں گزری ہائے وہ شب ہے کہ جس شب کی سحر یاد نہیں زندگی کیسے کٹی داور محشر یہ نہ پوچھ وہ سفر یاد تو ہے رخت سفر یاد نہیں میرے اعمال پہ جائے تو یہ سمجھوں گا تجھے یاد ہے دامن تر دیدۂ ...

مزید پڑھیے

منکشف تلخئ حالات نہ ہونے پائی

منکشف تلخئ حالات نہ ہونے پائی آپ آئے بھی تو کچھ بات نہ ہونے پائی دل بھر آیا بھی تو آنکھوں سے نہ ٹپکے آنسو ابر چھایا بھی تو برسات نہ ہونے پائی آپ سے مل کے بھی اکثر یہی محسوس ہوا آپ سے گویا ملاقات نہ ہونے پائی ہم نے جیتے ہوئے دیکھا تو ہے دل والوں کو پر عیاں صورت حالات نہ ہونے ...

مزید پڑھیے

ہر مسرت سے کنارا کر لیا

ہر مسرت سے کنارا کر لیا ہم نے تیرا غم گوارا کر لیا چھٹ گئی کچھ شام غم کی تیرگی اشک جو ابھرا ستارا کر لیا آنکھ کھلتی ہی نہیں ہے جس طرح ان کا سوتے میں نظارا کر لیا لطف فرمایا نگاہ ناز نے اپنے بس میں دل ہمارا کر لیا اے مرے غم خوار تیرا شکریہ میں نے اپنے غم کا چارا کر لیا شب کی ...

مزید پڑھیے

کچھ حسیں یادیں بھی ہیں دیدۂ نم کے ساتھ ساتھ

کچھ حسیں یادیں بھی ہیں دیدۂ نم کے ساتھ ساتھ زندگی میں حسن بھی گویا ہے غم کے ساتھ ساتھ دل ترے ہم راہ جاتا ہے کہ پایا جاتا ہے نقش دل میرا ترے نقش قدم کے ساتھ ساتھ اس کے سائے کی طرح دیکھا نہیں اس سے جدا ہم نے تو یزداں کو پایا ہے صنم کے ساتھ ساتھ تاکہ ہوں دونوں کی لذت سے برابر ...

مزید پڑھیے

آج کیوں چپ ہیں تیرے سودائی

آج کیوں چپ ہیں تیرے سودائی ہوش آیا انہیں کہ موت آئی اپنے ارمان آپ کے وعدے ان کھلونوں سے عمر بھلائی پینے والوں کی خیر ہو یا رب تیری رحمت ہوئی گھٹا چھائی فکر سود و زیاں کی نذر ہوئے وہ غم عاشقی وہ رسوائی جستجو کی ہوئی تو یوں تکمیل زندگی موت کی خبر لائی سوزؔ جینے کی آرزو میں ...

مزید پڑھیے

گھر چھوڑ کے بھی گھر ہی کے آزار میں رہنا

گھر چھوڑ کے بھی گھر ہی کے آزار میں رہنا کھوئے ہوئے فکر در و دیوار میں رہنا کچھ اور بڑھا دیتا ہے معنی کا تأثر چپ رہ کے بھی پیرایۂ اظہار میں رہنا جو مصلحت وقت کو خاطر میں نہ لائے وہ حسن انا چاہئے فنکار میں رہنا

مزید پڑھیے

مرا دل جلے تو جلا کرے وہی کر جو تیرا خیال ہے

مرا دل جلے تو جلا کرے وہی کر جو تیرا خیال ہے مرے دل کی بات نہیں نہیں ترے گھر کا یہ تو سوال ہے نہ تو تاب عرض سوال ہے نہ تو دم زدوں کی مجال ہے مری خاموشی ہے فغاں بہ لب یہی قال ہے یہی حال ہے ترے حسن کا یہ کمال کیا یہ مجال کیا یہ خیال کیا ہے کمال حسن نظر مرا نہ جمال ہے نہ خیال ہے مجھے ...

مزید پڑھیے

نازش حسن نظر ہیں ہم لوگ

نازش حسن نظر ہیں ہم لوگ عظمت شام و سحر ہیں ہم لوگ حسن دو روزہ پہ نازاں کیوں ہو دائمی کحل بصر ہیں ہم لوگ کارواں راہ گزر اور رہبر اور پھر گرد سفر ہیں ہم لوگ ہر قدم حسن کے محشر لیکن حشر کی حد نظر ہیں ہم لوگ کیوں زمانہ نہیں واقف ہم سے ہیبت و خوف و خطر ہیں ہم لوگ وقت ہے تیز رواں ہم ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5759 سے 5858