شاعری

دی مئے ناب تو اب ساغر جم بھی دے دے

دی مئے ناب تو اب ساغر جم بھی دے دے دل دیا ہے تو مجھے تاب الم بھی دے دے بار سر کب سے لیے ہم سر مقتل ہیں کھڑے با خدا اب تو ہمیں اذن قلم بھی دے دے حسن پر ناز کا انداز تبسم توبہ کیوں نہ دیوانہ ترے عشق میں دم بھی دے دے ایسے فنکار پہ لعنت ہے جو چند سکوں میں دل بھی دے ذہن بھی دے اور قلم بھی ...

مزید پڑھیے

روپ بدلے گا پھر اس کا چھل اور بھی

روپ بدلے گا پھر اس کا چھل اور بھی دیکھ اے دل سنبھل تو سنبھل اور بھی داغ آئے نظر ان کے دامن پہ کیا وہ تو لائے ہیں گنگا سے جل اور بھی خاک ہونا ہی عاشق کی معراج ہے مثل پروانہ پہلے تو جل اور بھی ان کا بچنا سمجھ لے تری موت ہے ہیں سنپولوں کے پھن اور کچل اور بھی صرف صحرا نہیں سبزۂ گل ...

مزید پڑھیے

کس سے احوال کہوں اپنا میں اے یار کہ تو

کس سے احوال کہوں اپنا میں اے یار کہ تو مل کے اغیار سے مجھ سے ہے بیزار کہ تو نہ میری بات کو پوچھے ہے نہ دیکھے ہے ادھر ایک دن یہ نہ کیا عاشق بیمار کہ تو کس طرح سے ہے بتا حال دل غمیں کچھ تو کیوں مئے غم سے ہے اس طرح سے سرشار کہ تو روز با دیدہ تر خاک بسر پھرتا ہے نہ رہا شہر میں اک کوچہ و ...

مزید پڑھیے

نیم چا جلد میاں ہی نہ میاں کیجئے گا

نیم چا جلد میاں ہی نہ میاں کیجئے گا نیم جانوں کا ابھی کام رواں کیجئے گا طاقت گرمیٔ خورشید قیامت ہے کسے تاب کی داغ جگر سے نہ فغاں کیجئے گا دل میں تم ہو نہ جلاؤ مرے دل کو دیکھو میرا نقصان نہیں اپنا زیاں کیجئے گا کہہ دو بقال پسر سے کہ مرا دل لے کر قصد اخذ دل اغیار نہ ہاں کیجئے ...

مزید پڑھیے

ذات اس کی کوئی عجب شے ہے

ذات اس کی کوئی عجب شے ہے جس سے سب واقعی عجب شے ہے واقعی عاشقی عجب شے ہے عاشقی واقعی عجب شے ہے جس کے دل کو لگی وہی جانے جان من دل لگی عجب شے ہے اس میں ہرگز نہیں ہے جائے سخن الغرض خامشی عجب شے ہے بے خودی گر ہو خود تو آ کے ملے اے خدا بے خودی عجب شے ہے اوس پہ مرتا ہوں وقت بوس و ...

مزید پڑھیے

مانگو ہو ابھی دل مجھے نادان سمجھ کر

مانگو ہو ابھی دل مجھے نادان سمجھ کر پھر دوں گا جواب اس کا مری جان سمجھ کر بچ جائیوں کمبخت مری بخت سیہ سے یاں آئیو تو اے شب ہجران سمجھ کر کیا کام مہ نو سے مجھے میں اسے ہر دم دیکھوں ہوں ترا عکس گریبان سمجھ کر رنگ اپنا ہوا سنتے ہی ملتانی کی مٹی تو کیجو سفر جانب ملتان سمجھ کر نو ...

مزید پڑھیے

مرتے دم نام ترا لب کے جو آ جائے قریب

مرتے دم نام ترا لب کے جو آ جائے قریب جی کو ٹھنڈک ہو تپ غم نہ مرے آئے قریب بوسہ مانگوں تو کہیں مجھ سے یہ بلوا کے قریب کس کا منہ ہے جو مرے منہ کے وہ منہ لائے قریب ہاتھ دوڑاؤں نہ کیوں جبکہ وہ یوں آئے قریب پاؤں پھیلاؤں نہ کیوں پاؤں جو پھیلائے قریب پاس آؤں تو کہے پاس ادب بھی ہے ...

مزید پڑھیے

تو آج آئینہ رو مجھ پاس آ جا

تو آج آئینہ رو مجھ پاس آ جا بہر صورت مجھے صورت دکھا جا تو آ اے آتش برق غم یار مرا یہ خرمن ہستی جلا جا مری آتی ہے بس نیند آئے تو آپ یہ اپنی چشم پوشی دیکھتا جا مری جاری ہیں آنسو آہ قاصد شتابی کہہ یہ اس کو ماجرا جا لکھا میں نے یہ اس یوسف کو کل خط عزیزا دلبرا نازک مزاجا رکھی ہے چاہ ...

مزید پڑھیے

نہ ادا مجھ سے ہوا اس ستم ایجاد کا حق

نہ ادا مجھ سے ہوا اس ستم ایجاد کا حق میری گردن پہ رہا خنجر بیداد کا حق ناصحو گر نہ سنوں میں مری قسمت کا قصور تم نے ارشاد کیا جو کہ ہے ارشاد کا حق یاد تو حق کی تجھے یاد ہی پر یاد رہی یار دشوار ہے وہ یاد جو ہے یاد کا حق اپنی تصویر پہ صدقے ترے صدقے کر اسے اسی صورت سے ادا ہووے گا بہزاد ...

مزید پڑھیے

پوچھی نہ خبر کبھی ہماری

پوچھی نہ خبر کبھی ہماری لی خوب خبر اجی ہماری ہم لائق بندگی نہیں تو بس خیر ہے بندگی ہماری اے دیدۂ نم نہ تھم تو ہرگز ہے اس میں ہی بہتری ہماری یاں تیری کمر ہی جب نہ دیکھیں پھر ہیچ ہے زندگی ہماری ہم جان چکے کہ جان کے ساتھ جاوے گی یہ جانکنی ہماری چلنے کا لیا جو نام تو نے بس جان ابھی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5744 سے 5858