دیکھ قندیل رخ یار کی جانب مت دیکھ
دیکھ قندیل رخ یار کی جانب مت دیکھ تیز تلوار ہے تلوار کی جانب مت دیکھ بول کتنی ہے ترے سامنے قیمت میری چھوڑ بازار کو بازار کی جانب مت دیکھ دیکھنا ہے تو مجھے دیکھ کہ میں کیسا ہوں میرے اجڑے ہوئے گھر بار کی جانب مت دیکھ اور بڑھ جائے گی تنہائی تجھے کیا معلوم ایسی تنہائی میں دیوار کی ...