شاعری

اے خوب رو فرشتہ سیر انجمن میں آ

اے خوب رو فرشتہ سیر انجمن میں آ سرو روان حسن ہمارے چمن میں آ منہ باندھ کر کلی سا نہ رہ میرے پاس تو خنداں ہو کر کے گل کی صفت ٹک سخن میں آ عشاق جاں بکف کھڑے ہیں تیرے آس پاس اے دل ربائے غارت جاں اپنے فن میں آ دوری نہ کر کنار سوں میری تو اے ہما کب لگ رہے گا دور تک اپنے وطن میں آ تیرے ...

مزید پڑھیے

سجن مجھ پر بہت نا مہرباں ہے

سجن مجھ پر بہت نا مہرباں ہے کہاں وہ عاشقاں کا قدر داں ہے کہوں احوال دل کا اس کو کیونکر بہت نازک مزاج و بد زباں ہے مرا دل بند ہے اس نازنیں پر عجب اس خوش لقا میں ایک آں ہے بھواں شمشیر ہیں و زلف پھانسی ہر اک پلک اس کی مانند سناں ہے خدا اس کو رکھے دنیا میں محفوظ نہال آرزو آرام جاں ...

مزید پڑھیے

بے سبب ہم سے جدائی نہ کرو

بے سبب ہم سے جدائی نہ کرو مجھ سے عاشق سے برائی نہ کرو خاکساراں کو نہ کریے پامال جگ میں فرعوں سی خدائی نہ کرو بے گناہاں کوں نہ کر ڈالو قتل آہ کوں تیر ہوائی نہ کرو ایک دل تم سے نہیں ہے راضی جگ میں ہر اک سوں برائی نہ کرو محو ہے فائزؔ شیدا تم پر اس سے ہر لحظہ بکھائی نہ کرو

مزید پڑھیے

مرے دل بیچ نقش نازنیں ہے

مرے دل بیچ نقش نازنیں ہے مگر یہ دل نہیں یارو نگیں ہے کمر پر تیری اس کا دل ہوا محو ترا عاشق بہت باریک بیں ہے جو کہیے اس کے حق میں کم ہے بے شک پری ہے حور ہے روح الامیں ہے غلام اس کے ہیں سارے اب سریجن نگر میں حسن کے کرسی نشیں ہے نہیں اب جگ میں ویسا اور پیتم سبی خوش صورتاں سوں نازنیں ...

مزید پڑھیے

تجھ بدن پر جو لال ساری ہے

تجھ بدن پر جو لال ساری ہے عقل اس نے مری بساری ہے بال دیکھے ہیں جب سوں میں تیرے زلف سی دل کوں بے قراری ہے قد الف سا ہوا مرا جیوں دال عشق کا بوجھ سخت بھاری ہے سب کے سینے کو چھید ڈالا ہے پلک تیری مگر کٹاری ہے اوڑھنی اودی پر کناری زرد گرد شب کے سرج کی دھاری ہے قہر و لطف و تبسم و ...

مزید پڑھیے

گفتم کہ مکھ ترا کیا گفتہ سرج سوں بہتر

گفتم کہ مکھ ترا کیا گفتہ سرج سوں بہتر گفتم کہ کان کا در گفتہ کہ بہہ ز اختر گفتم دہان و رویت گفتہ کہ غنچہ و گل گفتم کپول کا خال گفتہ کہ قرص امبر گفتم کہ چشم جادو گفتہ کہ دونوں خنجر گفتم دھڑی لباں کی گفت از عقیق بہتر گفتم کپول تیرے گفتہ کہ برگ لالہ گفتم کہ بوسہ تجھ لب گفتہ کہ بہہ ز ...

مزید پڑھیے

اے یار نصیحت کو اگر گوش کرے تو

اے یار نصیحت کو اگر گوش کرے تو یہ طور و طریق اپنے فراموش کرے تو دیوانے سیانے ہویں سب دیکھ تجھ انکھیاں اک چشم کی گردش ستی بے ہوش کرے تو اے سرو چماں آوے اگر میری بغل میں جنت کا چمن خانۂ‌ آغوش کرے تو حوراں نہ کریں خلد کے گلبن کا نظارا جب سیم بدن اپنے کو گل پوش کرے تو اس فائزؔ بے ...

مزید پڑھیے

محبت کے حوالے ڈھونڈھتا ہے

محبت کے حوالے ڈھونڈھتا ہے اندھیروں میں اجالے ڈھونڈھتا ہے خدا جانے وہ کیسا باؤلا ہے حرم میں مے پیالے ڈھونڈھتا ہے مسافر دو قدم چل کر پریشان کہ اپنے پا کے چھالے ڈھونڈھتا ہے سمندر میں تلاشیں تو بہت ہیں خزانے وہ نرالے ڈھونڈھتا ہے رہے تا بود قائم رازداری خدا کچھ ایسے تالے ...

مزید پڑھیے

التجا

آج تو کچھ پیار کے بیمار کا بھی ذکر ہو کب تلک بیٹھیں گے یوں ہی پھول مرجھائے ہوئے کب تلک باد صبا زندان شب میں قید ہو کب تلک دہکیں گے شعلے ہجر کے گلزار میں کب تلک عریاں رہیں گے یہ شجر گل سب صف بہ صف کب تلک روئے گی شبنم کب تلک ہاں کب تلک آج تو کچھ پیار کے بیمار کا بھی ذکر ہو

مزید پڑھیے

جستجو

تمہاری خاموش سلگتی سانسوں میں اپنے وجود کا احساس ڈھونڈھتا رہتا ہوں میں آج کل وہ سانسیں جن کی ہر اونچ نیچ میں میرے نام کا آہنگ تھا وہ سانسیں جو تمہارے بے چین دھڑکتے دل سے مطمئن میرے نام کا طواف کرتی تھیں جن کی ہر اک آہٹ میں میرا نام گونجتا تھا آج ان سانسوں میں وہ جو میری سانسیں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4335 سے 5858