شاعری

اول اول خواب دکھایا جائے گا

اول اول خواب دکھایا جائے گا بعد میں امیدوں کو توڑا جائے گا یوں تو ہے امید روا سب سے لیکن وقت حاجت سب کو پرکھا جائے گا پیار میں خود کو اچھے سے برباد کرو حالت بگڑے گی تو سوچا جائے گا دل کا حال جو آئینے پر آئے گا پھر آئینہ یکسر توڑا جائے گا مرتے دم تک قید رہے گا تو فیصلؔ قبر میں ...

مزید پڑھیے

مجھ پاس کبھی وو قد‌ شمشاد نہ آیا

مجھ پاس کبھی وو قد‌ شمشاد نہ آیا اس گھر منے وو دل بر استاد نہ آیا گلشن مری انکھیاں میں لگے گلخن دوزخ جو سیر کو مجھ ساتھ پری زاد نہ آیا سانجھ آئی دیو دن بی ہوا فکر میں آخر وو دل بر جادو گر و صیاد نہ آیا آیا نہ ہمن پاس کیا وعدہ خلافی فائزؔ کا کچھ احوال مگر یاد نہ آیا

مزید پڑھیے

پیچ بھایا مجھ کو تجھ دستار کا

پیچ بھایا مجھ کو تجھ دستار کا بند ہے دل طرۂ زرتار کا جی پھنسا ہے جا کے اس زلفوں کے بیچ دل شہید اس نرگس بیمار کا پیچ میں ہوں تیرے ڈھیلے پیچ سوں محو ہوں اس چیرۂ زرتار کا تجھ کو ہے ہم سے جدائی آرزو میرے دل میں شوق ہے دیدار کا کیوں نہ باندھے دل کو فائزؔ زلف سوں شوق ہے کافر کے تیں ...

مزید پڑھیے

دھوپ سا یو کپول ناری ہے

دھوپ سا یو کپول ناری ہے کرن سورج کی وو کناری ہے چھپ رقیباں سوں آنا نہیں وو چاند کیا رین ہجر کی اندیاری ہے نہیں اثر کرتا صبر کا مرہم دل عاشق میں زخم کاری ہے گل‌ باغ‌ جنوں ہے رسوائی عزت ملک عشق خواری ہے خون دل بادہ و جگر ہے کباب نغمۂ بزم وصل زاری ہے لیلیٰ مجنوں کا ذکر سرد ...

مزید پڑھیے

راست اگر سرو سی قامت کرے

راست اگر سرو سی قامت کرے یار کی آنکھوں میں قیامت کرے پانی ہووے آرسی اس مکھ کو دیکھ زہرہ اسے کیا کہ اقامت کرے طور مری عقل و خرد سے ہے دور مجھ کو سبی خلق ملامت کرے چھب ہوئے جس شخص کو تجھ ماہ سی سرو قداں بیچ امامت کرے دہر میں فائزؔ سا نہیں ایک تن عشق کے قانون میں قیامت کرے

مزید پڑھیے

مرا محبوب سب کا من ہرن ہے

مرا محبوب سب کا من ہرن ہے نظر کر دیکھ وو آہو نین ہے نہیں اب جگ میں ویسا اور ساجن مجھے صورت شناسی بیچ فن ہے سبی دیوانے ہیں اس مہ لقا کے مگر وہ دل ربا جادو نین ہے کرے رشک گلستاں دل کو فائزؔ مرا ساجن بہار انجمن ہے

مزید پڑھیے

اے سجن وقت جاں گدازی ہے

اے سجن وقت جاں گدازی ہے موسم‌ عیش و فصل بازی ہے ان چکوروں سے دور رہ اے چاند قول عشاق کا نمازی ہے اس قلندر کی بات سہل نہ بوجھ عشق کے فن میں فخر رازی ہے ہم قریں مجھ نہ کر رقیباں سوں طور یاروں کی پاک بازی ہے عاشقاں جان و دل گنواتے ہیں یہ نہ طور زمانہ سازی ہے فائزؔ اس خوش ادا سریجن ...

مزید پڑھیے

یار میرا میان گلشن ہے

یار میرا میان گلشن ہے غرق خوں پھول تا بہ دامن ہے دل لبھاتا ہے سب کا وہ ساجن دل فریبی میں اس کو کیا فن ہے تارے جیوں در ہے جس کے حلقہ بگوش وو بنا گوش صبح روشن ہے اس نظارے سے سب شہید ہوئے وو نین کیا بلائے رہ زن ہے کیا بیاں کر سکوں میں گت اس کی فائزؔ ات خوش ادا سریجن ہے

مزید پڑھیے

ایک پل جا نہ کہوں نین سوں اے نور بصر

ایک پل جا نہ کہوں نین سوں اے نور بصر ٹک نہ ہو اس دل تاریک سوں اے بدر بدر تیری اس صبح بنا گوش و خط مشکیں سوں سیر کرتا ہوں عجب شام و سحر شام و سحر جل کے میں سرمہ ہوا بلکہ ہوا کاجل بھی خانۂ چشم میں تجھ پاؤں جو ٹک راہ مگر راہ داراں لیویں ہر گام میں جیو کا حاصل ہے گا اس راہ میں اے عمر ...

مزید پڑھیے

لفظ کا بس ہے تعلق میرے تیرے درمیاں

لفظ کا بس ہے تعلق میرے تیرے درمیاں لفظ کے معنی پہ قائم سارے رشتوں کا نشاں پہلے چپ کی گفتگو اس کی سمجھ میں آتی تھی بھول بیٹھی ہے کہی اور ان کہی دونوں زباں لفظ خود ہم نے گڑھے اظہار الفت کے لیے وصل کی تکمیل ہے ممنون تشکیل لساں ہو نہ گر الفت تو نفرت ہو ضروری تو نہیں یہ بھی ہو سکتا ہے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4333 سے 5858