شاعری

مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ

مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ میں نے سمجھا تھا کہ تو ہے تو درخشاں ہے حیات تیرا غم ہے تو غم دہر کا جھگڑا کیا ہے تیری صورت سے ہے عالم میں بہاروں کو ثبات تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے تو جو مل جائے تو تقدیر نگوں ہو جائے یوں نہ تھا میں نے فقط چاہا تھا یوں ہو جائے اور ...

مزید پڑھیے

ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے

تیرے ہونٹوں کے پھولوں کی چاہت میں ہم دار کی خشک ٹہنی پہ وارے گئے تیرے ہاتوں کی شمعوں کی حسرت میں ہم نیم تاریک راہوں میں مارے گئے سولیوں پر ہمارے لبوں سے پرے تیرے ہونٹوں کی لالی لپکتی رہی تیری زلفوں کی مستی برستی رہی تیرے ہاتھوں کی چاندی دمکتی رہی جب گھلی تیری راہوں میں شام ...

مزید پڑھیے

آج اک حرف کو پھر ڈھونڈتا پھرتا ہے خیال

آج اک حرف کو پھر ڈھونڈتا پھرتا ہے خیال مدھ بھرا حرف کوئی زہر بھرا حرف کوئی دل نشیں حرف کوئی قہر بھرا حرف کوئی حرف الفت کوئی دل دار نظر ہو جیسے جس سے ملتی ہے نظر بوسۂ لب کی صورت اتنا روشن کہ سر موجۂ زر ہو جیسے صحبت یار میں آغاز طرب کی صورت حرف نفرت کوئی شمشیر غضب ہو جیسے تا ابد شہر ...

مزید پڑھیے

رنگ ہے دل کا مرے

تم نہ آئے تھے تو ہر اک چیز وہی تھی کہ جو ہے آسماں حد نظر راہ گزر راہ گزر شیشۂ مے شیشۂ مے اور اب شیشۂ مے راہ گزر رنگ فلک رنگ ہے دل کا مرے خون جگر ہونے تک چمپئی رنگ کبھی راحت دیدار کا رنگ سرمئی رنگ کہ ہے ساعت بیزار کا رنگ زرد پتوں کا خس و خار کا رنگ سرخ پھولوں کا دہکتے ہوئے گلزار کا ...

مزید پڑھیے

چند روز اور مری جان

چند روز اور مری جان فقط چند ہی روز ظلم کی چھاؤں میں دم لینے پہ مجبور ہیں ہم اور کچھ دیر ستم سہہ لیں تڑپ لیں رو لیں اپنے اجداد کی میراث ہے معذور ہیں ہم جسم پر قید ہے جذبات پہ زنجیریں ہیں فکر محبوس ہے گفتار پہ تعزیریں ہیں اپنی ہمت ہے کہ ہم پھر بھی جیے جاتے ہیں زندگی کیا کسی مفلس کی ...

مزید پڑھیے

مرثیے

۱ دور جا کر قریب ہو جتنے ہم سے کب تم قریب تھے اتنے اب نہ آؤ گے تم نہ جاؤ گے وصل ہجراں بہم ہوئے کتنے ۲ چاند نکلے کسی جانب تری زیبائی کا رنگ بدلے کسی صورت شب تنہائی کا دولت لب سے پھر اے خسرو شیریں دہناں آج ارزاں ہو کوئی حرف شناسائی کا گرمئی رشک سے ہر انجمن گل بدناں تذکرہ چھیڑے تری ...

مزید پڑھیے

ملاقات

یہ رات اس درد کا شجر ہے جو مجھ سے تجھ سے عظیم تر ہے عظیم تر ہے کہ اس کی شاخوں میں لاکھ مشعل بکف ستاروں کے کارواں گھر کے کھو گئے ہیں ہزار مہتاب اس کے سائے میں اپنا سب نور رو گئے ہیں یہ رات اس درد کا شجر ہے جو مجھ سے تجھ سے عظیم تر ہے مگر اسی رات کے شجر سے یہ چند لمحوں کے زرد پتے گرے ...

مزید پڑھیے

عشق منت کش قرار نہیں

عشق منت کش قرار نہیں حسن مجبور انتظار نہیں تیری رنجش کی انتہا معلوم حسرتوں کا مری شمار نہیں اپنی نظریں بکھیر دے ساقی مے بہ اندازۂ خمار نہیں زیر لب ہے ابھی تبسم دوست منتشر جلوۂ بہار نہیں اپنی تکمیل کر رہا ہوں میں ورنہ تجھ سے تو مجھ کو پیار نہیں چارۂ انتظار کون کرے تیری نفرت ...

مزید پڑھیے

یہ جفائے غم کا چارہ وہ نجات دل کا عالم

یہ جفائے غم کا چارہ وہ نجات دل کا عالم ترا حسن دست عیسیٰ تری یاد روئے مریم دل و جاں فدائے راہے کبھی آ کے دیکھ ہمدم سر کوئے دل فگاراں شب آرزو کا عالم تری دید سے سوا ہے ترے شوق میں بہاراں وہ چمن جہاں گری ہے ترے گیسوؤں کی شبنم یہ عجب قیامتیں ہیں ترے رہ گزر میں گزراں نہ ہوا کہ مر ...

مزید پڑھیے

کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں کب ہات میں تیرا ہات نہیں

کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں کب ہات میں تیرا ہات نہیں صد شکر کہ اپنی راتوں میں اب ہجر کی کوئی رات نہیں مشکل ہیں اگر حالات وہاں دل بیچ آئیں جاں دے آئیں دل والو کوچۂ جاناں میں کیا ایسے بھی حالات نہیں جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے یہ جان تو آنی جانی ہے اس جاں کی تو ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4298 سے 5858