تکیہ
امارت اور شوکت اور سرمائے کی تصویریں یہ ایوانات سب ہیں حال ہی کی تازہ تعمیریں ادھر کچھ فاصلے پر چند گھر تھے کاشت کاروں کے جہاں اب کارخانے بن گئے سرمایہ داروں کے مویشی ہو گئے نیلام کیوں یہ کوئی کیا جانے کچہری جانے ساہوکار جانے یا خدا جانے زمیں داروں کو جا کر دیکھ لے جو بھی ...