یہ ایک محبت ہے
شاید یہ ایک طویل خط کا خلاصہ ہے جو تم تک نہیں پہنچ سکے گا ایک نا مکمل کہانی کا اقتباس جسے تم نہیں سن سکو گے شاید یہ تمہارے لیے لکھی جانے والی تقریر کا ابتدائی حصہ ہے یا اس گیت کے بول جو صرف المیہ موقعوں پر گایا جاتا ہے یا وہ پیغام جسے ساری دنیا میں بار بار دہرایا جاتا ہے یہ آنسو ہے ...