شاعری

بیٹھے بیٹھے کیسا دل گھبرا جاتا ہے

بیٹھے بیٹھے کیسا دل گھبرا جاتا ہے جانے والوں کا جانا یاد آ جاتا ہے بات چیت میں جس کی روانی مثل ہوئی ایک نام لیتے میں کچھ رک سا جاتا ہے ہنستی بستی راہوں کا خوش باش مسافر روزی کی بھٹی کا ایندھن بن جاتا ہے دفتر منصب دونوں ذہن کو کھا لیتے ہیں گھر والوں کی قسمت میں تن رہ جاتا ہے اب ...

مزید پڑھیے

نقش کی طرح ابھرنا بھی تمہی سے سیکھا

نقش کی طرح ابھرنا بھی تمہی سے سیکھا رفتہ رفتہ نظر آنا بھی تمہی سے سیکھا تم سے حاصل ہوا اک گہرے سمندر کا سکوت اور ہر موج سے لڑنا بھی تمہی سے سیکھا اچھے شعروں کی پرکھ تم نے ہی سکھلائی مجھے اپنے انداز سے کہنا بھی تمہی سے سیکھا تم نے سمجھائے مری سوچ کو آداب ادب لفظ و معنی سے الجھنا ...

مزید پڑھیے

سر جھکائے ہوئے اک راہ پہ چلتے رہیے

سر جھکائے ہوئے اک راہ پہ چلتے رہیے اک صدا کان میں آئے گی وہ سنتے رہیے مڑ کے دیکھیں گے تو پتھر نہیں ہو جائیں گے آپ مڑ کے بھی دیکھیے اور آگے بھی چلتے رہیے ایسے سناٹے میں جب بار ہو آواز نفس صورت دل ہی کسی دل میں دھڑکتے رہیے

مزید پڑھیے

ہر آن ستم ڈھائے ہے کیا جانیے کیا ہو

ہر آن ستم ڈھائے ہے کیا جانیے کیا ہو دل غم سے بھی گھبرائے ہے کیا جانیے کیا ہو کیا غیر کو ڈھونڈیں کہ ترے کوچے میں ہر ایک اپنا سا نظر آئے ہے کیا جانیے کیا ہو آنکھوں کو نہیں راس کسی یاد کا آنسو تھم تھم کے ڈھلک جائے ہے کیا جانیے کیا ہو اس بحر میں ہم جیسوں پہ ہر موجۂ‌ پر خوں آ آ کے گزر ...

مزید پڑھیے

کوئی ہنگامہ سر بزم اٹھایا جائے

کوئی ہنگامہ سر بزم اٹھایا جائے کچھ کیا جائے چراغوں کو بجھایا جائے بھولنا خود کو تو آساں ہے بھلا بیٹھا ہوں وہ ستم گر جو نہ بھولے سے بھلایا جائے جس کے باعث ہیں یہ چہرے کی لکیریں مغموم غیرممکن ہے کہ منظر وہ دکھایا جائے شام خاموش ہے اور چاند نکل آیا ہے کیوں نہ اک نقش ہی پانی پہ ...

مزید پڑھیے

نظم

پہلی بار ستارہ بننا دوسری بار بکھر جانا پہلی بار ٹھہر ناول میں دوسری بار گزر جانا پہلی بار اسے خط لکھنا دوسری بار جلا دینا پہلی بار محبت کرنا دوسری بار بھلا دینا

مزید پڑھیے

ہوا

بہت دن سے کئی ان دیکھے الزامات کے باعث ہوا مطلوب ہے ہم کو ہوا تاریک راتوں میں ہمارے خواب لے جاتی ہے اور واپس نہیں کرتی ہمارے خط چراتی ہے ہمارے دل کی باتیں راہ گیروں کو سناتی ہے ہمارے گیت میدانوں گلی کوچوں میں گاتی ہے ہم اپنے دل کے زنگ آلود خانوں میں محبت جوڑ کے رکھتے ہیں لیکن شام ...

مزید پڑھیے

عوام

مشکل وقت میں اگر کچھ لوگ ہماری مدد نہیں کر رہے تو ہمیں ان کے بارے میں سوچنا ترک نہیں کرنا چاہیئے اور جو لوگ اپنی آوازوں سے اپنی موجودگی کا احساس دلا رہے ہیں ہمیں ان کا بھی خیال رکھنا چاہیئے بہت زیادہ کسمپرسی کے عالم میں ہمیں صرف نعرے نہیں لگانے چاہئیں بہت زیادہ بے بسی کی حالت ...

مزید پڑھیے

رنگ

لڑکی تصویریں بناتی ہے سفید کاغذ پر ادھر سے ادھر کو بہت ساری لکیریں ڈالتی ہے ان میں کوئی بھی لکیریں ایک دوسرے کو چھو کر نہیں گزرتی شہر سے باہر جانے والی سڑکوں کی طرح سب لکیریں کسی نئی جگہ پہنچا دیتی ہیں ہم وہاں سے واپس نہیں آ سکتے لکیر کے آخری سرے پر ہمیں ٹھہرا دیکھ کے لڑکی ...

مزید پڑھیے

آدھی زندگی

آسمان کا ایک حصہ میرے دیکھنے کے لیے ہے اور زمین کا ایک حصہ تمہارے چلنے کے لیے سورج تمہاری آنکھوں سے نکلتا اور چاند میرے دل میں ڈوب جاتا ہے سمندر کا شور تمہارے دل میں بند ہے اور دریا کی خاموشی میری آنکھوں میں تم ایک کشتی میں سفر کرتی ہو اور میں اس کے ساتھ ساتھ اڑنے والے بادل ...

مزید پڑھیے
صفحہ 168 سے 5858