شاعری

سر آسماں سر زمیں

معلوم نہیں کیا ہوا کہ جنس محبت پہ حاوی ہو گئی گویا محبت ہار گئی اور جنس جیت گئی جو ہاتھ ہاتھ میں پیوست ہو سکتے تھے وہ ہاتھ کہاں ہیں جو ہاتھ کو تھامے کچھ دور چل سکتے تھے کیا ان ہاتھوں کو توڑ دیا گیا وہ ہاتھ کہاں گئے جو نظم لکھتے تھے وہ ہاتھ کہاں گئے جو آسمان کو زمین پر اتار سکتے ...

مزید پڑھیے

اپنے جیسے عاشقوں کے نام

میں تڑپتا ہوں میں بہت تڑپتا ہوں کہ وہاں لوٹ جاؤں جہاں سے میری عمر شروع ہوئی تھی جہاں میرے دن رات میری مٹی کی مہک سے مہکتے تھے زمین بھر کی دھوپ میں سے میرے حصہ کی دھوپ میرے روم روم کو سینکتی تھی ستاروں بھرے آسمان میں سے میرے نام کا ستارہ بدن کی اگنی بن کے میرے حصے کی دلہن کو ندی کے ...

مزید پڑھیے

انخلا

قل‌ الروح من امر ربی ان لوگوں سے جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہر بات لفظ سے شروع ہوتی ہے میں آج ان کو چھوڑنے آیا ہوں ٹھیک اس جگہ پہ جہاں سے کوئی لفظ شروع نہیں ہوتا صرف چند آنکھیں ہوتی ہیں ان آنکھوں آنکھوں کو رکھنے کے کے ہوا ہوا میں ڈولتی ہیں صرف چند آنکھیں ہوتی ہیں آسمان کے چھوٹے سے ٹکڑے کو ...

مزید پڑھیے

لا شعور

میں سو گیا تو زندگی علامتوں کی کھوج میں نکل گئی پرانے زاویوں کی دھول جسم پر ملے ہوئے بہت نراش سینکڑوں برس کے گیت گھاٹ گھاٹ پھیلتے سفید پانیوں کے بیچ گھولتی چلتی گئی سفید پانیوں کے نام پرانے زاویوں کی دھول نفرتیں اور پتھروں کی ڈھیریاں اداس پاؤں تھک گئے نہ جادوؤں کی بھیڑ تھی نہ ...

مزید پڑھیے

نقصان ہو رہا ہے بہت کاروبار میں

نقصان ہو رہا ہے بہت کاروبار میں ابا پڑے ہیں جب سے پڑوسن کے پیار میں سو کوششوں سے آئے تھے چندیا پہ چار بال دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں نا اہل ہی ملی مجھے ہر ایک اہلیہ میں نے کیے نکاح سب یارو ادھار میں بنتی نہ سرمہ پسلیاں اور پھوٹتا نہ سر ہوتی اگر زبان مرے اختیار ...

مزید پڑھیے

پین‌ ڈرائیو

غصے میں بیوی یہ بولی شوہر سے تم نے تو بس ظلم مجھی پر ڈھائے ہیں میں ہی تم کو پھوٹی آنکھ نہیں بھاتی تم نے سب سے پیار کے پیچ لڑائے ہیں شوہر بولا بات اگر یہ سچی ہے پھر یہ بچے کس کے گھر سے آئے ہیں بنٹی ببلی سونو مونو کیا تم نے انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرائے ہیں اتنا بھی معلوم نہیں ہے کیا ...

مزید پڑھیے

کیا آگ سب سے اچھی خریدار ہے

لکڑی کے بنے ہوئے آدمی پانی میں نہیں ڈوبتے اور دیواروں سے ٹانگے جا سکتے ہیں شاید انہیں یاد ہوتا ہے کہ آرا کیا ہے اور درخت کسے کہتے ہیں ہر درخت میں لکڑی کے آدمی نہیں ہوتے جس طرح ہر زمین کے ٹکڑے میں کوئی کار آمد چیز نہیں ہوتی جس درخت میں لکڑی کے آدمی یا لکڑی کی میز یا کرسی یا پلنگ ...

مزید پڑھیے

اگر انہیں معلوم ہو جائے

وہ زندگی کو ڈراتے ہیں موت کو رشوت دیتے ہیں اور اس کی آنکھ پر پٹی باندھ دیتے ہیں وہ ہمیں تحفے میں خنجر بھیجتے ہیں اور امید رکھتے ہیں ہم خود کو ہلاک کر لیں گے وہ چڑیا گھر میں شیر کے پنجرے کی جالی کو کمزور رکھتے ہیں اور جب ہم وہاں سیر کرنے جاتے ہیں اس دن وہ شیر کا راتب بند کر دیتے ...

مزید پڑھیے

ایک دن اور زندہ رہ جانا

بہت دور ایک ساحل پر اسکریپ سے بنے ہوئے ایک جہاز کا بوائلر پھٹ جاتا ہے سیکنڈ انجینئر اسی دن مر جاتا ہے تھرڈ انجینئر دوسرے دن اور میں فورتھ انجینئر تیسرے دن مر جاتا ہوں سیکنڈ ہینڈ جہازوں پر فرسٹ انجینئر نہیں ہوتے ورنہ میں ایک دن اور زندہ رہ جاتا

مزید پڑھیے

شاعری میں نے ایجاد کی

کاغذ مراکشیوں نے ایجاد کیا حروف فونیشیوں نے شاعری میں نے ایجاد کی قبر کھودنے والے نے تندور ایجاد کیا تندور پر قبضہ کرنے والوں نے روٹی کی پرچی بنائی روٹی لینے والوں نے قطار ایجاد کی اور مل کر گانا سیکھا روٹی کی قطار میں جب چیونٹیاں بھی آ کر کھڑی ہو گئیں تو فاقہ ایجاد ہو گیا شہتوت ...

مزید پڑھیے
صفحہ 908 سے 960