شاعری

شملہ

لوگ گرمی میں شملے جاتے ہیں ٹھنڈے موسم کا لطف اٹھاتے ہیں کتنی شفاف ہے فضا اس کی کس قدر صاف ہے ہوا اس کی اودی اودی گھٹائیں چھاتی ہیں ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں آتی ہیں ابھی بادل ہیں اور ابھی ہے دھوپ دیکھو قدرت کے یہ انوکھے روپ گر صفائی کے حال کو دیکھیں آپ شملے کی مال کو دیکھیں کتنی ستھری ہے ...

مزید پڑھیے

برکھا رت

آسماں پر چھا رہا ہے ابر پاروں کا ہجوم! نو بہاروں کا ہجوم آہ یہ رنگین آوارہ نظاروں کا ہجوم کوہساروں کا ہجوم بدلیاں ہیں یا کسی کے بھولے بسرے خواب ہیں بے خود و بیتاب ہیں! یا ہوا پر تیرتا ہے رود باروں کا ہجوم آبشاروں کا ہجوم پھرتی ہیں آوارہ متوالی گھٹائیں اس طرح اور ہوائیں اس ...

مزید پڑھیے

گجرات کی رات

آج قسمت سے نظر آئی ہے برسات کی رات کیا بگڑ جائے گا رہ جاؤ یہیں رات کی رات ان کی پا بوسی کو جائے تو صبا کہہ دینا آج تک یاد ہے وہ آپ کے گجرات کی رات جس میں سلمیٰ کے تصور کے ہیں تارے روشن میری آنکھوں ہے وہ عالم جذبات کی رات ہائے وہ مست گھٹا ہائے وہ سلمیٰ کی ادا آہ وہ رود چناب آہ وہ ...

مزید پڑھیے

لکھنؤ

خدا آباد رکھے لکھنؤ کو ہمیشہ شاد رکھے لکھنؤ کو یہ بستی خوب صورت ہے حسیں ہے کہیں اس شہر کا ثانی نہیں ہے ہے بڑھ کر خلد سے ہر باغ اس کا امین آباد و قیصر باغ اس کا ہے پھولوں کی مہک ساری فضا میں بہاریں کھیلتی ہیں اس ہوا میں رواں ہے گومتی دل کش ادا سے بہلتی ہے طبیعت اس فضا سے ہے اس کی شام ...

مزید پڑھیے

آنسو

میرے پہلو میں جو بہہ نکلے تمہارے آنسو بن گئے شام محبت کے ستارے آنسو دیکھ سکتا ہے بھلا کون یہ پارے آنسو میری آنکھوں میں نہ آ جائیں تمہارے آنسو شمع کا عکس جھلکتا ہے جو ہر آنسو میں بن گئے بھیگی ہوئی رات کے تارے آنسو مینہ کی بوندوں کی طرح ہو گئے سستے کیوں آج موتیوں سے کہیں مہنگے تھے ...

مزید پڑھیے

بستی کی لڑکیوں کے نام

چل اے نسیم صحرا روح و روان صحرا میرا پیام لے جا سوئے بتان صحرا صحرائی مہوشوں کی خدمت میں جا کے کہنا بھولے نہیں تمہیں ہم اے دختران صحرا گر بس چلے تو آئیں اور درد دل سنائیں تم کو گلے لگائیں ہم پھر میان صحرا تم نجد میں پریشاں شہروں میں ہم ہیں حیراں اللہ کی اماں ہو تم پر بتان صحرا تم ...

مزید پڑھیے

یہ دنیا کتنی پیاری ہے

یہ دنیا کتنی پیاری ہے ہر اک بات اس کی نیاری ہے یہ دنیا کتنی پیاری ہے مکاں آباد ہیں کیسے مکیں دل شاد ہیں کیسے یہ دنیا کتنی پیاری ہے کبھی دن ہے نظارے ہیں کبھی ہے رات تارے ہیں یہ دنیا کتنی پیاری ہے چمن میں پودے ہلتے ہیں گلے آپس میں ملتے ہیں یہ دنیا کتنی پیاری ہے گجر دم گاتی ہیں ...

مزید پڑھیے

کشمیر

جنت کی گویا تصویر دیکھو تصویر کیسی کشمیر دیکھو کشمیر دیکھو دل کش نظارے کشمیر کے ہیں کل سین پیارے کشمیر کے ہیں کشمیر دیکھو شفاف نہریں بل کھانے والی کالی گھٹائیں لہرانے والی کشمیر دیکھو ہیں باغ اس کے شاداب کیسے اور پھول پھل ہیں نایاب کیسے کشمیر دیکھو باغ اور بنوں پر چھائے ہیں ...

مزید پڑھیے

دریا کنارے چاندنی

کیا چھا رہی ہے چاندنی اٹھلا رہی ہے چاندنی دریا کی اک اک لہر کو نہلا رہی ہے چاندنی لہرا رہی ہے چاندنی دریا کنارے دیکھنا پانی میں تارے دیکھنا تاروں کو دامن میں لئے کیا کیا نظارے دیکھنا دکھلا رہی ہے چاندنی ٹھنڈی ہوا خاموش ہے اجلی فضا خاموش ہے خاموش ہے سارا جہاں ہر اک صدا خاموش ...

مزید پڑھیے

ساون کی گھٹا

مسکراتی ہوئی آتی ہے گھٹا ساون کی جی لبھاتی ہوئی آتی ہے گھٹا ساون کی گیت کوئل کے پپیہوں کی صدا مور کا شور گنگناتی ہوئی آتی ہے گھٹا ساون کی کیوں نہ ہم جولیاں گلزار میں جھولا جھولیں لہلہاتی ہوئی آتی ہے گھٹا ساون کی کوہساروں کا خیابانوں کا گلزاروں کا منہ دھلاتی ہوئی آتی ہے گھٹا ساون ...

مزید پڑھیے
صفحہ 867 سے 960