ننھی پجارن
اک ننھی منی سی پجارن پتلی بانہیں پتلی گردن بھور بھئے مندر آئی ہے آئی نہیں ہے ماں لائی ہے وقت سے پہلے جاگ اٹھی ہے نیند ابھی آنکھوں میں بھری ہے ٹھوڑی تک لٹ آئی ہوئی ہے یوں ہی سی لہرائی ہوئی ہے آنکھوں میں تاروں کی چمک ہے مکھڑے پہ چاندی کی جھلک ہے کیسی سندر ہے کیا کہیے ننھی سی اک سیتا ...