خواب نہیں دیکھا ہے
میں نے مدت سے کوئی خواب نہیں دیکھا ہے رات کھلنے کا گلابوں سے مہک آنے کا اوس کی بوندوں میں سورج کے سما جانے کا چاند سی مٹی کے ذروں سے صدا آنے کا شہر سے دور کسی گاؤں میں رہ جانے کا کھیت کھلیانوں میں باغوں میں کہیں گانے کا صبح گھر چھوڑنے کا دیر سے گھر آنے کا بہتے جھرنوں کی کھنکتی ہوئی ...