شاعری

اے متوالو! ناقوں والو!!

اے متوالو ناقوں والو دیتے ہو کچھ اس کا پتا نجد کے اندر مجنوں نامی ایک ہمارا بھائی تھا آخر اس پر کیا کچھ بیتی جانو تو احوال کہو موت ملی یا لیلیٰ پائی؟ دیوانے کا مآل کہو عقل کی باتیں کہنے والے دوستوں نے اسے سمجھایا اس کو تو لیکن چپ سی لگی تھی نا بولا نا باز آیا خیر اب اس کی بات کو ...

مزید پڑھیے

بلو کا بستہ

چھوٹی سی بلو چھوٹا سا بستہ ٹھونسا ہے جس میں کاغذ کا دستہ لکڑی کا گھوڑا روئی کا بھالو چورن کی شیشی آلو کچالو بلو کا بستہ جن کی پٹاری جب اس کو دیکھو پہلے سے بھاری لٹو بھی اس میں رسی بھی اس میں ڈنڈا بھی اس میں گلی بھی اس میں اے پیاری بلو یہ تو بتاؤ کیا کام کرنے اسکول جاؤ اردو نہ ...

مزید پڑھیے

میدو کا طوطا

تین ہماری بہنیں چھوٹی مل کر کھائیں آدھی روٹی نا پتلی نا بالکل موٹی میدو ان میں سب سے چھوٹی میدو نے اک طوطا پالا اس طوطے کا رنگ نرالا نیچے نیلا اوپر کالا ٹڈے ایسی آنکھوں والا اس طوطے کی ہوئی چڑھائی دن بھر کر کے مغز کھپائی شام کو دی میدو نے دہائی اس طوطے کو لینا بھائی لاکھ پڑھائیں ...

مزید پڑھیے

یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں

یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں تم انشاؔ جی کا نام نہ لو کیا انشاؔ جی سودائی ہیں ہیں لاکھوں روگ زمانے میں کیوں عشق ہے رسوا بے چارا ہیں اور بھی وجہیں وحشت کی انسان کو رکھتیں دکھیارا ہاں بے کل بے کل رہتا ہے ہو پیت میں جس نے جی ہارا پر شام سے لے کر صبح تلک یوں کون ...

مزید پڑھیے

لوگ پوچھیں گے

لوگ پوچھیں گے کیوں اداس ہو تم اور جو دل میں آئے سو کہیو! یوں ہی ماحول کی گرانی ہے' 'دن خزاں کے ذرا اداس سے ہیں' کتنے بوجھل ہیں شام کے سائے ان کی بابت خموش ہی رہیو نام ان کا نہ درمیاں آئے نام ان کا نہ درمیاں آئے ان کی بابت خموش ہی رہیو 'کتنے بوجھل ہیں شام کے سائے' 'دن خزاں کے ذرا اداس سے ...

مزید پڑھیے

دل پیت کی آگ میں جلتا ہے

دل پیت کی آگ میں جلتا ہے ہاں جلتا رہے اسے جلنے دو اس آگ سے لوگو دور رہو ٹھنڈی نہ کرو پنکھا نہ جھلو ہم رات دنا یوں ہی گھلتے رہیں کوئی پوچھے کہ ہم کو نا پوچھے کوئی ساجن ہو یا دشمن ہو تم ذکر کسی کا مت چھیڑو سب جان کے سپنے دیکھتے ہیں سب جان کے دھوکے کھاتے ہیں یہ دیوانے سادہ ہی سہی پر ...

مزید پڑھیے

دل اک کٹیا دشت کنارے

دنیا بھر سے دور یہ نگری نگری دنیا بھر سے نرالی اندر ارمانوں کا میلہ باہر سے دیکھو تو خالی ہم ہیں اس کٹیا کے جوگی ہم ہیں اس نگری کے والی ہم نے تج رکھا ہے زمانا تم آنا تو تنہا آنا دل اک کٹیا دشت کنارے بستی کا سا حال نہیں ہے مکھیا، پیر پروہت پیادے ان سب کا جنجال نہیں ہے نا بینے نہ ...

مزید پڑھیے

لب پر نام کسی کا بھی ہو

لب پر نام کسی کا بھی ہو، دل میں تیرا نقشا ہے اے تصویر بنانے والی جب سے تجھ کو دیکھا ہے بے تیرے کیا وحشت ہم کو، تجھ بن کیسا صبر و سکوں تو ہی اپنا شہر ہے جانی تو ہی اپنا صحرا ہے نیلے پربت اودی دھرتی، چاروں کوٹ میں تو ہی تو تجھ سے اپنے جی کی خلوت تجھ سے من کا میلا ہے آج تو ہم بکنے کو ...

مزید پڑھیے

چاند کے تمنائی

شہر دل کی گلیوں میں شام سے بھٹکتے ہیں چاند کے تمنائی بے قرار سودائی دل گداز تاریکی روح و جاں کو ڈستی ہے روح و جاں میں بستی ہے شہر دل کی گلیوں میں تاک شب کی بیلوں پر شبنمیں سرشکوں کی بیقرار لوگوں نے بے شمار لوگوں نے یادگار چھوڑی ہے اتنی بات تھوڑی ہے صد ہزار باتیں تھیں حیلۂ ...

مزید پڑھیے

پچھلے پہر کے سناٹے میں

پچھلے پہر کے سناٹے میں کس کی سسکی کس کا نالہ کمرے کی خاموش فضا میں در آیا ہے زور ہوا کا ٹوٹ چکا ہے کھلے دریچے کی جالی سے ننھی ننھی بوندیں چھن کر سب کونوں میں پھیل گئی ہیں اور مرے اشکوں سے ان کے ہاتھ کا تکیہ بھیگ گیا ہے کتنی ظالم کتنی گہری تاریکی ہے کھلا دریچہ تھر تھر تھر تھر کانپ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 597 سے 960