ایک انتہائی غیر جذباتی رپورٹ
سورج ڈھلتا ہے اور بم گرتا ہے اور بم گرتے ہیں سورج ڈھلنے سے سورج چڑھنے تک چڑھے ہوئے دن میں بھی ادھر ادھر بم گرتے رہتے ہیں لیکن کوئی چیخ سنائی نہیں دیتی پہلے دیتی تھی اب کوئی نہیں روتا گہرے گہرے گڑھے ہیں اور گڑھوں میں گلتا ہوا انسانی ماس ہے بچا کھچا اور چاروں جانب اینٹیں پتھر ...