شاعری

وقت مروت

علی الصباح کہ تھی کائنات سر بہ سجود فلک پہ شور اذاں تھا زمیں پہ بانگ درود بہار شبنم آسودہ تھی کہ روح خلیل فروغ لالہ و گل تھا کہ آتش نمرود جلا رہی تھی ہوا بزم جاں میں شمع طرب مٹا رہی تھی صبا لوح دل سے نقش جمود گلوں کے رنگ میں تھی شان خندۂ یوسف کلی کے ساز میں تھا لطف نغمۂ داؤد ہر ...

مزید پڑھیے

خشک سالی

اے دل افسردہ وہ اسرار باطن کیا ہوئے سوز کی راتیں کہاں ہیں ساز کے دن کیا ہوئے آنسوؤں کی وہ جھڑی وہ غم کا ساماں کیا ہوا تیرا ساون کا مہینہ چشم گریاں کیا ہوا کیا ہوئی بالائے سر وہ لطف یزداں کی گھٹا آسمان دل پہ وہ گھنگھور عرفاں کی گھٹا اب وہ نالوں کی گرج ہے اب نہ وہ شور فغاں اب نہ اٹھتا ...

مزید پڑھیے

خاتون مشرق

غنچۂ دل مرد کا روز ازل جب کھل چکا جس قدر تقدیر میں لکھا ہوا تھا مل چکا دفعتاً گونجی صدا پھر عالم انوار میں عورتیں دنیا کی حاضر ہوں مرے دربار میں عورتوں کا کارواں پر کارواں آنے لگا پھر فضا میں پرچم انعام لہرانے لگا ناز سے حوریں ترانے حمد کے گانے لگیں عورتیں بھر بھر کے اپنی ...

مزید پڑھیے

اب کیا کروں

چھا گئی برسات کی پہلی گھٹا اب کیا کروں خوف تھا جس کا وہ آ پہنچی بلا اب کیا کروں ہجر کو بہلا چلی تھی گرم موسم کی سموم ناگہاں چلنے لگی ٹھنڈی ہوا اب کیا کروں آنکھ اٹھی ہی تھی کہ ابر لالہ گوں کی چھاؤں میں درد سے کہنے لگا کچھ جھٹپٹا اب کیا کروں اشک ابھی تھمنے نہ پائے تھے کہ بیدردی کے ...

مزید پڑھیے

کیا کروں

پھر دل میں درد سلسلہ جنباں ہے کیا کروں پھر اشک گرم دعوت مژگاں ہے کیا کروں پھر چاک چاک سینہ ہے آواز دوں کسے پھر تار تار جیب و گریباں ہے کیا کروں پھر اتصال گردن و خنجر ہے کیا کہوں پھر اختلاط زخم و نمک داں ہے کیا کروں پھر اک گرہ حریف نفس ہے کسے بتاؤں پھر اک کھٹک رفیق رگ جاں ہے کیا ...

مزید پڑھیے

مناظر سحر

کیا روح فزا جلوۂ رخسار سحر ہے کشمیر دل زار ہے فردوس نظر ہے ہر پھول کا چہرہ عرق حسن سے تر ہے ہر چیز میں اک بات ہے ہر شے میں اثر ہے ہر سمت بھڑکتا ہے رخ حور کا شعلہ ہر ذرۂ ناچیز میں ہے طور کا شعلہ لرزش وہ ستاروں کی وہ ذروں کا تبسم چشموں کا وہ بہنا کہ فدا جن پہ ترنم گردوں پہ سپیدی و ...

مزید پڑھیے

بدلی کا چاند

خورشید وہ دیکھو ڈوب گیا ظلمت کا نشاں لہرانے لگا مہتاب وہ ہلکے بادل سے چاندی کے ورق برسانے لگا وہ سانولے پن پر میداں کے ہلکی سی صباحت دوڑ چلی تھوڑا سا ابھر کر بادل سے وہ چاند جبیں جھلکانے لگا لو پھر وہ گھٹائیں چاک ہوئیں ظلمت کا قدم تھرانے لگا بادل میں چھپا تو کھول دیے بادل میں ...

مزید پڑھیے

اپنی ملکۂ‌ سخن سے

اے شمع جوشؔ و مشعل ایوان آرزو اے مہر ناز و ماہ شبستان آرزو اے جان درد مندی و ایمان آرزو اے شمع طور و یوسف کنعان آرزو ذرے کو آفتاب تو کانٹے کو پھول کر اے روح شعر سجدۂ شاعر قبول کر دریا کا موڑ نغمۂ شیریں کا زیر و بم چادر شب نجوم کی شبنم کا رخت نم تتلی کا ناز‌ رقص غزالہ کا حسن ...

مزید پڑھیے

مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے خطاب

اے علی گڑھ اے جواں قسمت دبستان کہن عقل کے فانوس سے روشن ہے تیری انجمن حشر کے دن تک پھلا پھولا رہے تیرا چمن تیرے پیمانوں میں لرزاں ہے شراب علم و فن روح سر سیدؔ سے روشن تیرا مے خانہ رہے رہتی دنیا تک ترا گردش میں پیمانہ رہے ایک دن ہم بھی تری آنکھوں کے بیماروں میں تھے تیری زلف خم نجم ...

مزید پڑھیے

پروگرام

اے شخص اگر جوشؔ کو تو ڈھونڈھنا چاہے وہ پچھلے پہر حلقۂ عرفاں میں ملے گا اور صبح کو وہ ناظر نظارۂ قدرت طرف چمن و صحن بیاباں میں ملے گا اور دن کو وہ سرگشتۂ اسرار و معانی شہر ہنر و کوئے ادیباں میں ملے گا اور شام کو وہ مرد خدا رند خرابات رحمت کدۂ بادہ فروشاں میں ملے گا اور رات کو وہ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 552 سے 960