ابن مریم
تم خدا ہو خدا کے بیٹے ہو یا فقط امن کے پیمبر ہو یا کسی کا حسیں تخیل ہو جو بھی ہو مجھ کو اچھے لگتے ہو مجھ کو سچے لگتے ہو اس ستارے میں جس میں صدیوں کے جھوٹ اور کذب کا اندھیرا ہے اس ستارے میں جس کو ہر رخ سے رینگتی سرحدوں نے گھیرا ہے اس ستارے میں جس کی آبادی امن بوتی ہے جنگ کاٹتی ہے رات ...