شاعری

تخریب کاروں کی شہادت

ایک دن جنت میں بولا اک شہید حق شناس مسلک حق پر نہیں ہے میری جنت کی اساس قاتل و ظالم در جنت پہ منڈلانے لگے ارض پاکستان سے کتنے شہید آنے لگے سامنے جنت کے یہ جو خیمۂ ارواح ہے یہ انہیں جعلی شہیدوں کی اقامت گاہ ہے یہ شہید حق سمجھ بیٹھے ہیں اپنے آپ کو میں تو جنت میں نہ آنے دوں گا ان ...

مزید پڑھیے

روزہ خور سے انٹرویو

میں نے انٹرویو کیا کل ایک روزہ خور سے میں زباں سے بولتا تھا وہ شکم کے زور سے میں نے پوچھا آپ نے روزہ یہ کیوں رکھا نہیں پیٹ دکھلانے لگا بولا کہ یوں رکھا نہیں روزہ یوں رکھا نہیں چلتی نہیں باد صبا موسم گرما میں روزے آئے ہیں اس مرتبہ جاب کرنی ہے ضروری کام کرنا ہے مجھے کوک پزّا کے سہارے ...

مزید پڑھیے

پروین کلب سے آتی ہے

اب ممی ڈیڈی کہتے ہیں کلچرڈ ہماری بیٹی ہے پہلی بھی کلب میں جاتی تھی یہ تھرڈ ہماری بیٹی ہے سڑکوں پہ یہ اڑتی پھرتی ہے اک برڈ ہماری بیٹی ہے مذہب کی پرانی رسموں سے انجرڈ ہماری بیٹی ہے باہر یہ چاہے جیسی ہو گھر میں تو ادب سے آتی ہے جب آدھی رات گزر جائے پروین کلب سے آتی ہے دن بھر یہ گھر ...

مزید پڑھیے

امریکہ کے کتے

ہم نے دیکھے ہیں وہ یو ایس کے نرالے کتے کاٹنے والے نہیں بھونکنے والے کتے میری محبوبۂ مغرب نے بھی پالے کتے میں سنبھالا نہ گیا اس نے سنبھالے کتے سلسلے پیار کے حیوان سے جوڑے اس نے میں تو انسان ہوں کتے بھی نہ چھوڑے اس نے گود میں لے لیا میڈم نے پرایا کتا کبھی چومی کبھی آنکھوں سے لگایا ...

مزید پڑھیے

پاک و ہند یکجہتی

میان ہند و پاکستان اک سرحد کا جھگڑا ہے وگرنہ اس عمارت کے منارے ایک جیسے ہیں کراچی کا کچن ہو یا وہ دکن کی ''رسوئی'' ہو نمک کا فرق ہے بینگن بگھارے ایک جیسے ہیں پجاموں کے ڈیزائن کو بدل ڈالا تو کیا غم ہے ہماری بیویوں کے تو غرارے ایک جیسے ہیں پریشاں حال ہے پبلک مگر دونوں ممالک کے مراثی ...

مزید پڑھیے

چھوارا دیکھنا

پہلے گیارہ تھے پسر اس سال بارہ دیکھنا عشق کے اخبار کا تازہ شمارہ دیکھنا چونکہ ہم دونوں ہی بوڑھے ہو چکے ہیں اس لئے میں سہاگن ڈھونڈھتا ہوں تم کنوارا دیکھنا میں تمہاری لاٹری میں جب نکل آیا تو پھر اپنی امی سے کہو کیا استخارا دیکھنا ان کی امی جان میں ان سے زیادہ جان ہے لذت آلو پس ...

مزید پڑھیے

خدا کی شان

میں ہو گیا جو شفایاب وہ ٹھکانے لگا بخار میری جگہ ڈاکٹر کو آنے لگا مشاعرہ میں جو دریاں بچھایا کرتا تھا خدا کی شان وہ اب شعر بھی سنانے لگا وہ برتھ ڈے پہ مجھے منہ نہیں لگاتا تھا سو میں بھی اس کے گلے عید کے بہانے لگا ملا تھا پوسٹ پہ کسٹم کا اک بڑا افسر ذرا سی گھاس جو ڈالی تو دم ہلانے ...

مزید پڑھیے

تعطیلات

بڑوں کو اور چھوٹوں کو انہیں صدمات نے مارا مجھے دفتر انہیں کالج کی تعطیلات نے مارا کبھی سردی کی چھٹی ہے کبھی گرمی کی چھٹی ہے یہ سب اس کے علاوہ ہیں جو ہٹ دھرمی کی چھٹی ہے کبھی تعطیل کھانے کی کبھی تعطیل پینے کی پڑھائی دو مہینے چھٹیاں ہیں دس مہینے کی ابھی پرسوں تو ہے رنگینیٔ حالات کی ...

مزید پڑھیے

غریب خانے میں

خدا کی قدرت وہ ناک اپنی بڑے گھرانے میں گھس گئے ہیں جو اقربا سے اکڑ رہے تھے وہ سمدھیانے میں گھس گئے ہیں ہمارے گھر تین روز رہ کر چلے گئے وہ بلیک بیوٹی مگر کم از کم پچاس صابن غریب خانے میں گھس گئے ہیں ملی ہے جب بھی انہیں وزارت اسمبلی ہو گئی معطل ہماری ملت کے رہنما تو حلف اٹھانے میں ...

مزید پڑھیے

چچا کے ساتھ

ملتا نہیں مزاج چچی کا چچا کے ساتھ جیسے چراغ باندھ دیا ہو ہوا کے ساتھ دونوں کے بچے راہ کی دیوار بن گئے شادی شدا کا عشق ہے شادی شدا کے ساتھ مجھ کو جو روکتے تھے بہت تانک جھانک سے وہ جا رہے ہیں اپنی نئی اہلیہ کے ساتھ کھانے میں کوئی چیز بھی خالص نہیں رہی جسموں میں دوڑتا ہے لہو ڈالڈا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 533 سے 960