چاند کی فریاد
چاند نے مجھ سے کہا اے شاعر فکر ازل میرے بارے میں بھی لکھ دے کوئی سنجیدہ غزل ہر تعلق توڑ رکھا ہے ہلال عید سے تجھ کو فرصت ہی نہیں ہے مہ وشوں کی دید سے رسم دیدار ہلال عید افسانہ ہوئی بام پر اس دم چڑھے، جس وقت فرزانہ ہوئی لے کے نذرانہ کمیٹی نے اجالا ہے مجھے گر نہیں نکلا، زبردستی نکالا ...