لوگوں کا کنبہ
پورے کنبے سے نفرت یا پیار کرو ایک سے نفرت ایک سے پیار یہ کیا ہے لوگ سبھی اک جیسے ہیں جاہل ہیں تو سب جاہل ہیں عالم ہیں تو سب کے سب ظلم کسی اک شخص سے تو مخصوص نہیں ہے جس کو تم ظالم کہتے ہو وہ بھی بچپن میں معصوم تھا خوشبو کی مانند ضرر سے خالی اور جس کو ودوان ہو کہتے اس کا ذہن کل تک چٹے ...