شاعری

درد کی کونپل

وقت سے پہلے کیسے وہ اک لمحہ آئے جب ترے آنسو سینچیں درد کی کونپل دل میں تیری زردی رخ کا چرچا پھیلے لوگ ترے مر جانے یا دوبارہ جی اٹھنے پر تعزیت تہنیت بھیجیں تیری آنکھ سے ٹپکیں میری باتیں تیرے لہو میں میرے لمس کا اندھا پن جاگ اٹھے پھر تو روئے میری نظر سب کے سامنے مجھ سے چھپ کر

مزید پڑھیے

کشمکش

پھر کسی موڑ سے سنگیت کی لے آتی ہے رقص کرتے ہیں کہیں ساغر و مینا جیسے نکہت گل ہے کہیں مست گلشن ہے کہیں مہکی مہکی ہے ہوا بھینی بھینی سی فضاؤں میں ہے خوشبو شامل اک مقدس تنویر اک لطافت ہر سو مجھ کو لگتا ہے یہی چشم روشن مری ہستی کو ہے یوں گھیرے ہوئے جیسے ماں بچے کو باہوں میں جکڑ لیتی ...

مزید پڑھیے

یادیں

عہد ماضی کے جھروکوں سے چلی آتی ہیں مسکراتی ہوئی یادیں میری گنگناتی ہوئی یادیں میری اور محسوس یہ ہوتا ہے مجھے جیسے بنجر سی زمیں قطرۂ ابر گہر بار سے شاداب بنی جیسے صحرا میں بھٹکتے ہوئے اک راہی کو چشمۂ آب ملا جیسے پامال تمنائیں ترشح پا کر پھر تر و تازہ ہوئیں جیسے ترسیدہ ...

مزید پڑھیے

میرے بچوں کی ہنسی

میرے بچوں کی ہنسی قلقل مینا جیسے جیسے نغمہ ہو کسی جھرنے کا جیسے دوشیزہ کے پائل کی جھنک جیسے کلیوں کے چٹکنے کی صدا جیسے رفتار صبا جیسے خنداں ہو سحر جیسے محبوب کی الفت کی نظر ان کی معصوم ہنسی عیش انگیز سکوں مجھ کو عطا کرتی ہے میرا ہر درد مٹا دیتی ہے غم آفاق بھلا دیتی ہے میرے بچوں کی ...

مزید پڑھیے

ہنگام رخصت

اشک دو چار بہا لوں تو چلے جائیے گا آتش دل کو بجھا لوں تو چلے جائیے گا حسرت دید مٹا لوں تو چلے جائیے گا حسن کو دل میں بسا لوں تو چلے جائیے گا حوصلہ غم کا بڑھا لوں تو چلے جائیے گا مرگ کو زیست بنا لوں تو چلے جائیے گا خاطر دوست کے عنواں کی وضاحت کر کے اک ذرا دل کو منا لوں تو چلے جائیے ...

مزید پڑھیے

حقیقت

اس دنیا سے کبھی دل نہ لگانا تم اس دنیا پر فریفتہ نہ ہونا تم یہ رنگینیاں یہ مستیاں سب عالم فانی ہے یاد رکھنا تم حسن ظاہر سے دھوکا نہ کھانا یہ کوچ کر جانے کا گھر ہے ٹھکانہ نہیں ہے یہ سدا کا غافل نہ ہو راستہ مختصر ہے زندگی یہ امتحاں کی ڈگر ہے فنا ہو جائے گی آخر یہی اس کی حقیقت ہے رہے ...

مزید پڑھیے

انمول چاہت

گم صم سی جب بھی اداس ہوتی ہوں چپکے سے چلا آتا ہے وہ دھیرے سے مسکراتا ہے اور دل میں سما جاتا ہے وہ اپنی رس بھری آواز میں میٹھی میٹھی باتوں سے دل کو بہلاتا ہے وہ اور دھیمے سے کہتا ہے کہ کر لو میرا یقین میں ہی تمہاری چاہت ہوں پیار سے کر لو مجھے قبول کیوں کہ میں ہی تمہاری انمول چاہت ...

مزید پڑھیے

تم سچ میں بہت اچھی ہو

تمہارا یہ پیار بھرا جملہ مجھے زندگی جینا آسان بناتا ہے میری کمہلائی ہوئی زندگی کو تر و تازگی سی بخشتا ہے تمہارے پیار بھرے الفاظ کانوں میں رس گھولنے لگتے ہیں آنکھوں میں اک چمک سی آ جاتی ہے ہونٹوں پہ مسکان چھا جاتی ہے تم جب بھی مجھ سے یہ کہتے ہو کہ تم سچ میں بہت اچھی ہو میری بے جان ...

مزید پڑھیے

احتساب

تنہائی میں اکثر سوچا کرتی ہوں موت کیا اور حیات کیا ہے حاصل اور لا حاصل کے کیا معنی زندگی کے سفر میں چلتے چلتے ایک دن موت سے ٹکرائیں گے لڑکھڑائیں گے اور کچھ وقفے کے لیے دم لے کر آگے چلیں گے موت صرف ایک وقفہ ہے اور پھر سے حیات کا سفر ہوگا جاری جو عارضی نہیں دائمی ہوگا کبھی نہ ختم ...

مزید پڑھیے

سنگ بنیاد

کتنی بے نور تھی حیات میری راہ کا تھا پتہ نہ منزل کا پھر بھی اک اجنبی سا خوف دل میں لئے میں نے تم کو شریک غم مانا اور شریک حیات بھی جانا دونوں ایک دوسرے کو جان گئے ایک ملاقات صاف و سنجیدہ سنگ بنیاد زیست کہلائی

مزید پڑھیے
صفحہ 40 سے 960