شاعری

ماں

آج اندھیرے میں یوں اچانک یاد آ گئیں مجھ کو میری پیاری سی شفیق ماں میں نے دیکھا جب ایک موم بتی کو پگھل کر روشنی دیتے ہوئے

مزید پڑھیے

یادیں

یہ اچانک میری آنکھیں شبنمی کیوں ہو جاتی ہیں شاید یہ یادیں ہیں ان کی جو بچھڑ گئے تنہا لمحوں میں شبنم کی صورت چپکے سے میری پلکوں کو بھگو جاتی ہیں

مزید پڑھیے

رشتہ

ایک سایہ سا جو سائے کی طرح ہر پل میرے ساتھ رہتا ہے اور دو خوب صورت آنکھیں ہمیشہ میرا تعاقب کرتی ہیں ایک پر کشش آواز بلاتی ہے مجھ کو بار بار ایک پیارا سا وجود رہتا ہے میرے آس پاس اس انجانے سے حصار میں ہر پل مقید ہوں میں ایسا لگتا ہے جیسے میں ساز ہوں اور وہ ایک آواز رشتہ یہ ...

مزید پڑھیے

اے کاش

مجھ سے اب دیکھی نہیں جاتیں تیری نمناک آنکھیں تیرے یہ بیتاب آنسو مجھ کو کر دیتے ہیں بے کل دل میرا کہتا ہے مجھ سے یہ تیرے اشکوں کے موتی ڈھل کر گرنے سے پہلے انہیں اپنی پلکوں پہ سجا لوں مسکرا کر تم کو دیکھوں اور تمہیں بھی ہنسنے کی ایک وجہ دوں یوں سارے غم تمہارے پل بھر میں بھلا دوں اور ...

مزید پڑھیے

التجا

سکوں کی چھاؤں کے منتظر کب سے کھڑے غموں کی دھوپ میں تپ رہے ہیں دور تک کہیں بھی کوئی چاہت کا سایہ نظر آتا نہیں میرے مالک تو اگر چاہے ذرے کو سورج اور قطرے کو سمندر بھی بنا دے دکھوں کے ہم بہت مارے ہوئے ہیں اب اور امتحاں نہ لے برسا دے ہم پہ رحم کی بارش خدایا

مزید پڑھیے

ایک انوکھا ہیٹ

چوہے نے بلی کو دوڑایا بھاگ کے میرے ہیٹ میں آئی چیونٹی نے ڈانٹا ہاتھی کو بولا ہم بھی ہیں بھائی کتا بولا چوں چوں چوں چڑیا بولی بھوں بھوں بھوں بھوں سات سمندر ہیٹ کے اندر ڈالفن نے غزل سنائی آؤ بھائی ہیٹ میں آؤ سب پرانی ہیں بھائی بھائی

مزید پڑھیے

بلی آئی

بلی آئی بلی آئی ایران سے سیدھے دلی آئی نام تھا اس کا ماہ بانو بچے کہتے اس کو مانو دکھتی تھی وہ شیر کی خالہ ہاتھ سے چھوؤ تو روئی کا گالا آنکھیں نیلی بال سنہرے مانو کے تھے چھکے پنجے چکن کلیجی مٹن قیمہ اس سے پہلے دودھ بھی پینا لاڈ میں وہ تو خوب ہی بگڑی بیٹھے بیٹھے شرارت سوجھی سب بچوں ...

مزید پڑھیے

زنجیر غلامی

کہاں تک اے ستم گر چرخ تدبیریں غلامی کی کہ اب بار گراں ہے دل کو زنجیریں غلامی کی سبق دیتی ہیں آزادی کا تاثیریں غلامی کی زبان حال سے کہتی ہیں تصویریں غلامی کی ہم اپنا ملک اپنا تخت اپنا تاج لے لیں گے کہے دیتے ہیں ہم اس سال میں سوراج لے لیں گے رہے گی ایک قوم غیر کب تک حکمراں ہم پر کہاں ...

مزید پڑھیے

فلمی عشق

محبت جس کو کہتے ہیں بڑی مشکل سے ہوتی ہے فقط اک بار ہوتی ہے خلوص دل سے ہوتی ہے جہان فلم میں الفت کا ہر نخرا نرالا ہے یہ ایسی دال ہے جس دال میں کالا ہی کالا ہے اگر بازار میں لڑکی پھسل جائے محبت ہے سہارا پا کے لڑکے کا سنبھل جائے محبت ہے کسی لڑکی کو ڈاکو سے چھڑا کر لاؤ الفت ہو کسی کی ...

مزید پڑھیے

ہولی

دل میں اٹھتی ہے مسرت کی لہر ہولی میں مستیاں جھومتی ہیں شام و سحر ہولی میں سارے عالم کی فضا گونجتی ہے نغموں سے کیف و مستی کے برستے ہیں گہر ہولی میں دشمن اور دوست سبھی ملتے ہیں آپس میں گلال سارے بیکار ہوئے تیغ و تبر ہولی میں محتسب مست ہے اور حضرت‌ واعظ سرشار مے کدہ بن گیا ہے عیش ...

مزید پڑھیے
صفحہ 41 سے 960