شاعری

حوالات

پھولوں والے باغ میں بیٹھ کر ایک بڑا سا پنجرہ دیکھا جس میں کچھ انسان بھرے تھے پیلی رنگت وحشی آنکھیں بکھرے بالوں والے انساں چھوٹے سے اس تنگ پنجرے میں کچھ بیٹھے تھے کچھ لیٹے تھے لیکن سب کچھ سوچ رہے تھے شاید اپنی اپنی سزائیں یا پھر اپنے اپنے جرائم یا ان لوگوں کے بارے میں جو پنجرے سے ...

مزید پڑھیے

وادیٔ کیلاش

میں کافر ہوں مجھے خوشبو بھری وادی بلاتی ہے جہاں کرنیں اترتی ہیں تو دھرتی رقص کرتی ہے جہاں جھرنے مچلتے ہیں فضائیں گنگناتی ہیں جہاں نفرت نہیں ہوتی جہاں قاتل نہیں ہوتے جہاں غربت تو ہوتی ہے مگر مجرم نہیں ہوتے وہ وادی ہی تو جنت ہے محبت ہی عبادت ہے جہاں سب لوگ رقصاں ہیں خوشی کے رنگ ...

مزید پڑھیے

خوشامد

دل خوشامد سے ہر اک شخص کا کیا راضی ہے آدمی جن پری و بھوت بلا راضی ہے بھائی فرزند بھی خوش باپ چچا راضی ہے شاد مسرور غنی شاہ و گدا راضی ہے جو خوشامد کرے خلق اس سے سدا راضی ہے حق تو یہ ہے کہ خوشامد سے خدا راضی ہے اپنا مطلب ہو تو مطلب کی خوشامد کیجے اور نہ ہو کام تو اس ڈھب کی خوشامد ...

مزید پڑھیے

ہولی

میاں تو ہم سے نہ رکھ کچھ غبار ہولی میں کہ روٹھے ملتے ہیں آپس میں یار ہولی میں مچی ہے رنگ کی کیسی بہار ہولی میں ہوا ہے زور چمن آشکار ہولی میں عجب یہ ہند کی دیکھی بہار ہولی میں اب اس مہینے میں پہنچی ہے یاں تلک یہ چال فلک کا جامہ پہن سرخیٔ شفق سے لال بنا کے چاند کے سورج کے آسماں پر ...

مزید پڑھیے

جاڑے کی بہاریں

جب ماہ اگھن کا ڈھلتا ہو تب دیکھ بہاریں جاڑے کی اور ہنس ہنس پوس سنبھلتا ہو تب دیکھ بہاریں جاڑے کی دن جلدی جلدی چلتا ہو تب دیکھ بہاریں جاڑے کی اور پالا برف پگھلتا ہو تب دیکھ بہاریں جاڑے کی چلا غم ٹھونک اچھلتا ہو تب دیکھ بہاریں جاڑے کی تن ٹھوکر مار پچھاڑا ہو اور دل سے ہوتی ہو کشتی ...

مزید پڑھیے

عید

یوں لب سے اپنے نکلے ہے اب بار بار آہ کرتا ہے جس طرح کہ دل بے قرار آہ ہم عید کے بھی دن رہے امیدوار آہ ہو جی میں اپنے عید کی فرحت سے شاد کام خوباں سے اپنے اپنے لیے سب نے دل کے کام دل کھول کھول سب ملے آپس میں خاص و عام آغوش خلق گل بدنوں سے بھرے تمام خالی رہا پر ایک ہمارا کنار آہ کیا ...

مزید پڑھیے

پیسا

نقش یاں جس کے میاں ہاتھ لگا پیسے کا اس نے تیار ہر اک ٹھاٹھ کیا پیسے کا گھر بھی پاکیزہ عمارت سے بنا پیسے کا کھانا آرام سے کھانے کو ملا پیسے کا کپڑا تن کا بھی ملا زیب فزا پیسے کا جب ہوا پیسے کا اے دوستو آ کر سنجوگ عشرتیں پاس ہوئیں دور ہوئے من کے روگ کھائے جب مال پوے دودھ دہی موہن ...

مزید پڑھیے

ہولی

جب آئی ہولی رنگ بھری سو ناز و ادا سے مٹک مٹک اور گھونگھٹ کے پٹ کھول دئے وہ روپ دکھلا چمک چمک کچھ مکھڑا کرتا دمک دمک کچھ ابرن کرتا جھلک جھلک جب پاؤں رکھا خوش وقتی سے تب پائل باجی جھنک جھنک کچھ اچھلیں سنتیں ناز بھریں کچھ گودیں آئیں تھرک تھرک یہ روپ دکھا کر ہولی کے جب مین رسیلے ٹک ...

مزید پڑھیے

ہولی

ہوا جو آ کے نشاں آشکار ہولی کا بجا رباب سے مل کر ستار ہولی کا سرود رقص ہوا بے شمار ہولی کا ہنسی خوشی میں بڑھا کاروبار ہولی کا زباں پہ نام ہوا بار بار ہولی کا خوشی کی دھوم سے ہر گھر میں رنگ بنوائے گلال عبیر کے بھر بھر کے تھال رکھوائے نشوں کے جوش ہوئے راگ رنگ ٹھہرائے جھمکتے روپ کے ...

مزید پڑھیے

دیوالی

دوستو کیا کیا دوالی میں نشاط و عیش ہے سب مہیا ہے جو اس ہنگام کے شایان ہے اس طرح ہیں کوچہ و بازار پر نقش و نگار ہو عیاں حسن نگارستاں کی جن سے خوب رے گرم جوشی اپنی با جام چراغاں لطف سے کیا ہی روشن کر رہی ہے ہر طرف روغن کی مے مائل سیر چراغاں نخل ہر جا دم بدم حاصل نظارہ حسن شمع رویاں پے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 359 سے 960