جب تیز بھوک لگی ہو
جب تیز بھوک لگی ہو میں اپنے جسم سے کھیلنا شروع کر دیتا ہوں بہت سادہ سا کھیل ہے یہ اس کھیل میں ہمارا دل بڑی آسانی سے ایک پھولی ہوئی چپاتی میں تبدیل ہو جاتا ہے اور ہمارا جسم نوکیلے دانتوں کی ایک قطار میں شاید آپ کبھی اس تجربے سے نہیں گزرے شاید کبھی آپ کی آنتیں اینٹھ کر دوہری نہیں ...