شاعری

تارے

رات آئی اور جاگے تارے ننھے منے چھوٹے چھوٹے آ بیٹھے ہیں مل کر سارے رات آئی اور جاگے تارے دیکھو کیسے چمک رہے ہیں گویا موتی دمک رہے ہیں کتنے اچھے کتنے پیارے رات آئی اور جاگے تارے تھک جاتے ہیں چلتے چلتے آخر آنکھیں ملتے ملتے سو جاتے ہیں نیند کے مارے رات آئی اور جاگے تارے چپکے چپکے ...

مزید پڑھیے

ٹوٹ بٹوٹ گیا بازار

ٹوٹ بٹوٹ گیا بازار لے کر آیا مرغے چار ہر مرغے کی اک اک مرغی ہر مرغی کے انڈے چار ہر انڈے میں دو دو چوزے ہر چوزے کی چونچیں آٹھ ہر اک چونچ میں چھ چھ لڈو ہر لڈو کے دانے ساٹھ کتنے دانے بن گئے یار جلدی جلدی کرو شمار

مزید پڑھیے

تم آسماں کی طرف نہ دیکھو

تم آسماں کی طرف نہ دیکھو یہ چاند یہ کہکشاں یہ تارے یوں ہی چمکتے رہیں گے سارے یوں ہی ضیا بار ہوں گے دائم یہی رہے گا نظام قائم تم آسماں کو ہو دیکھتے کیا کرو نظارہ دل حزیں کا غم محبت کے داغ دیکھو یہ ٹمٹماتے چراغ دیکھو ہے چند روزہ نمود ان کی نہیں ہے کچھ اعتبار ہستی یہ شمع خاموش ہو نہ ...

مزید پڑھیے

خودکشی

قتل تو یہ نہیں خودکشی ہے آفتاب اپنے خوں ریز جذبات کی ضرب کاری سے جان دے کے غربی افق کے پرے دفن ہے اور اک خودکشی دیکھ لو میں بھی اپنے تحمل کی غلط کوشیوں کا ہوں مارا ہوا مجھ کو اپنے ہی ہاتھوں سے کھودی ہوئی قبر میں دفن کر دو مرے دوستو

مزید پڑھیے

نظم

زندگی دور ہوئی جاتی ہے اور کچھ میرے قریب آ جاؤ جلوۂ حسن کو کچھ اور ضیا ریز کرو اپنے سینے سے ابھرنے والے آتشیں سانس کی لو تیز کرو میری اس پیرئ درماندہ کی خشک اور خستہ سی خاکستر افسردہ میں سوز غم کو شرر انگیز کرو یوں ہی پل بھر ہی سہی میرے قریب آ جاؤ زندگی دور ہوئی جاتی ہے

مزید پڑھیے

بند ہو جائے مری آنکھ اگر

بند ہو جائے مری آنکھ اگر اس دریچے کو کھلا رہنے دو یہ دریچہ ہے افق آئینہ اس میں رقصاں ہیں جہاں کے منظر اس دریچے کو کھلا رہنے دو اس دریچے سے ابھرتی دیکھی چاند کی شام ستاروں کی سحر اس دریچے کو کھلا رہنے دو اس دریچے سے کیے ہیں میں نے کئی بے چشم نظارے کئی بے راہ سفر اس دریچے کو کھلا رہنے ...

مزید پڑھیے

بادل

کالے بادل آئیں گے آ کر مینہ برسائیں گے مینہ میں لوگ نہائیں گے کالے بادل آئیں گے مینہ برسے گا ٹپ ٹپ ٹپ ساز بجے گا ٹپ ٹپ ٹپ ہم ناچیں گے گائیں گے کالے بادل آئیں گے بلبل گانا گائے گی کوئل راگ سنائے گی مینڈک بھی ٹرائیں گے کالے بادل آئیں گے

مزید پڑھیے

گپ شپ

بلی کو سمجھانے آئے چوہے کئی ہزار بلی نے اک بات نہ مانی روئے زار و زار سنو گپ شپ سنو گپ شپ ناؤ میں ندی ڈوب چلی ہاتھی کو چیونٹی نے پیٹا مینڈک شور مچائے اونٹ نے آ کر ڈھول بجایا مچھلی گانا گائے سنو گپ شپ سنو گپ شپ ناؤ میں ندی ڈوب چلی آدھی رات کو چاند اور سورج بادل کے گھر آئے بجلی نے ...

مزید پڑھیے

میں آ رہا ہوں

میں جانتا ہوں یہ رات کو چپکے چپکے خوابوں میں یوں ترا بار بار آنا وہ سہمے سہمے ہوئے سے رکنا وہ بے کسی میں قدم اٹھانا وہ حسرت گفتگو میں تیرے خموش ہونٹوں کا تلملانا سمجھ گیا ہوں کہ مجھ سے ملنے کی آرزو تجھ کو کیسے بے تاب کر رہی ہے مگر مری جان! تو ایسی منزل پہ جا رہی ہے جہاں سے پیچھے ...

مزید پڑھیے

کیا چیز لو گے

کیا چیز لو گے چمچہ کہ تھالی تھالی بھری ہے چمچہ ہے خالی میں لوں گا تھالی کیا چیز لو گے روٹی کہ کیلا روٹی ہے سب کی میں ہوں اکیلا میں لوں گا کیلا کیا چیز لو گے کیلا کہ بستہ بستہ ہے میرا پھولوں کا دستہ میں لوں گا بستہ تب تم کو مانو مل جائے سب کچھ کہتے تھے تب کچھ دیتے ہو اب کچھ میں لوں گا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 108 سے 960