شاعری

جیسے میں دیکھتا ہوں لوگ نہیں دیکھتے ہیں

جیسے میں دیکھتا ہوں لوگ نہیں دیکھتے ہیں ظلم ہوتا ہے کہیں اور کہیں دیکھتے ہیں تیر آیا تھا جدھر یہ مرے شہر کے لوگ کتنے سادا ہیں کہ مرہم بھی وہیں دیکھتے ہیں کیا ہوا وقت کا دعویٰ کہ ہر اک اگلے برس ہم اسے اور حسیں اور حسیں دیکھتے ہیں اس گلی میں ہمیں یوں ہی تو نہیں دل کی تلاش جس جگہ ...

مزید پڑھیے

تیرا یہ لطف کسی زخم کا عنوان نہ ہو

تیرا یہ لطف کسی زخم کا عنوان نہ ہو یہ جو ساحل سا نظر آتا ہے طوفان نہ ہو کیا بلا شہر پہ ٹوٹی ہے خدا خیر کرے یوں سر شام کوئی دشت بھی ویران نہ ہو رنگ خوشبو سے جدا ہو تو بکھر جاتا ہے دیکھنے والے مرے حال پہ حیران نہ ہو بات بنتی ہے تو پھر آپ ہی بن جاتی ہے اتنی مایوس مقدر سے مری جان نہ ...

مزید پڑھیے

زندگی بیقرار کون کرے

زندگی بیقرار کون کرے خواہشیں بے شمار کون کرے چھوڑ کر کام یہ محبت کا خود کو بے روزگار کون کرے جب وفا ہی نہیں زمانے میں عشق سر پر سوار کون کرے موت آئی ہے زیست کو لینے موت سے اب ادھار کون کرے حال جب پوچھتا نہیں کوئی درد کو اشتہار کون کرے تیرگی میں ادب کی دنیا ہے اب یہ روشن دیار ...

مزید پڑھیے

ساتھ کس کو چاہیے اب دھوپ کا

ساتھ کس کو چاہیے اب دھوپ کا ٹھنڈ میں لیں گے مزہ سب دھوپ کا بٹ گئے ہیں مذہبوں میں سب یہاں کوئی بتلائے تو مذہب دھوپ کا مشکلوں میں ساتھ کوئی بھی نہیں آج سمجھے ہم تو مطلب دھوپ کا گرم موسم سے پریشاں سب ہوئے جسم ٹھنڈا کر دے اے رب دھوپ کا چھانو گھر سے اوڑھ کر نکلا کرو کیا پتہ موسم ڈھلے ...

مزید پڑھیے

یہ لال ڈبیا میں جو پڑی ہے وہ منہ دکھائی پڑی رہے گی

یہ لال ڈبیا میں جو پڑی ہے وہ منہ دکھائی پڑی رہے گی جو میں بھی روٹھا تو صبح تک تو سجی سجائی پڑی رہے گی نہ تو نے پہنے جو اپنے ہاتھوں میں میری ان انگلیوں کے کنگن تو سوچ لے کتنی سونی سونی تری کلائی پڑی رہے گی ہمارے گھر سے یوں بھاگ جانے پہ کیا بنے گا میں سوچتا ہوں محلے بھر میں کئی مہینوں ...

مزید پڑھیے

اگر یہ کہہ دو بغیر میرے نہیں گزارہ تو میں تمہارا

اگر یہ کہہ دو بغیر میرے نہیں گزارہ تو میں تمہارا یا اس پہ مبنی کوئی تأثر کوئی اشارا تو میں تمہارا غرور پرور انا کا مالک کچھ اس طرح کے ہیں نام میرے مگر قسم سے جو تم نے اک نام بھی پکارا تو میں تمہارا تم اپنی شرطوں پہ کھیل کھیلو میں جیسے چاہے لگاؤں بازی اگر میں جیتا تو تم ہو میرے ...

مزید پڑھیے

تصویر تیری یوں ہی رہے کاش جیب میں

تصویر تیری یوں ہی رہے کاش جیب میں گویا کہ حسن وادیٔ کیلاش جیب میں رستے میں مجھ کو مل گیا یوں ہی گرا پڑا میں نے اٹھا کے رکھ لیا آکاش جیب میں پندرہ منٹ سے ڈھونڈ رہا ہے نہ جانے کیا ڈالے ہوئے ہے ہاتھ کو قلاش جیب میں آ جا کہ یار پان کے کھوکھے پہ جمع ہیں سگریٹ چھپا کے ہاتھ میں اور تاش ...

مزید پڑھیے

مری دیوانگی خود ساختہ نئیں

مری دیوانگی خود ساختہ نئیں میں جیسا ہوں میں ویسا چاہتا نئیں سکوں چہرے کا تیرے کہہ رہا ہے کہ اے دشمن تو مجھ کو جانتا نئیں یہ دل گستاخ ہوتا جا رہا ہے کہ سنتا ہے مری پر مانتا نئیں مجھے ڈر ہے محبت میں اگر وہ کہیں کہہ دے خدانخواستہ نئیں اگرچہ دل کہیں پر ہار آیا مگر پھر بھی میں دل ...

مزید پڑھیے

وہ روٹھی روٹھی یہ کہہ رہی تھی قریب آؤ مجھے مناؤ

وہ روٹھی روٹھی یہ کہہ رہی تھی قریب آؤ مجھے مناؤ ہو مرد تو آگے بڑھ کے مجھ کو گلے لگاؤ مجھے مناؤ میں کل سے ناراض ہوں قسم سے اور ایک کونے میں جا پڑی ہوں ہاں میں غلط ہوں دکھاؤ پھر بھی تمہی جھکاؤ مجھے مناؤ تمہارے نخروں سے اپنی ان بن تو بڑھتی جائے گی سن رہے ہو تم ایک سوری سے ختم کر سکتے ...

مزید پڑھیے

تجھ کو اپنا کے بھی اپنا نہیں ہونے دینا

تجھ کو اپنا کے بھی اپنا نہیں ہونے دینا زخم دل کو کبھی اچھا نہیں ہونے دینا میں تو دشمن کو بھی مشکل میں کمک بھیجوں گا اتنی جلدی اسے پسپا نہیں ہونے دینا تو نے میرا نہیں ہونا ہے تو پھر یاد رہے میں نے تجھ کو بھی کسی کا نہیں ہونے دینا تو نے کتنوں کو نچایا ہے اشاروں پہ مگر میں نے اے عشق! یہ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4128 سے 4657