شاعری

میں اب اکتا گیا ہوں فرقتوں سے

میں اب اکتا گیا ہوں فرقتوں سے نکالوں کس طرح تجھ کو رگوں سے جدائی تاک میں بیٹھی ہوئی تھی محبت کر رہے تھے مشوروں سے تجھے میں نے مجھے تو نے گنوایا مگر اب فائدہ ان تذکروں سے دعائیں ہو گئیں نا رد تمہاری میں قائل ہی نہیں ہوں فلسفوں سے مرے سب حوصلے مارے گئے ہیں تمہاری کم سنی کے ...

مزید پڑھیے

تو مری زندگی بنو گی تم

تو مری زندگی بنو گی تم مر گیا میں تو کیا رہو گی تم نہیں عادت کوئی بھلی تم میں مجھے ظاہر ہے کیوں گنو گی تم وہ جو زہرہ ہے، ہے مری دیوی جان جل جل کے جل مرو گی تم کیا سلگتا ہوں کیا دہکتا ہوں اب کہو! مجھ سے کب ملو گی تم مری عادت ہے کاٹ کھانے کی مرے بوسوں کو کیا سہو گی تم میں جو ہوں میں ...

مزید پڑھیے

یہی ہونا تھا اور ہوا جاناں

یہی ہونا تھا اور ہوا جاناں ہو گئے ہم جدا جدا جاناں کوئی آساں نہ تھی تری فرقت میں حقیقت میں رو پڑا جاناں ترے اندر ہوں میں ہی میں ہر سو مرے اندر تو جا بجا جاناں ہنس کے ملتا ہے ہر کوئی ایسے جیسے ہر شخص ہو خفا جاناں اب میں چلتا ہوں چل خدا حافظ شہر یہ وہ نہیں رہا جاناں

مزید پڑھیے

ہر کسی کے لیے دعا کرنا

ہر کسی کے لیے دعا کرنا خوب ہوتا ہے یوں شفا کرنا اب مجھے عجلت رہائی نہیں تم مجھے مار کر رہا کرنا زندگی کیا ہے اور کیا ہے اجل تم سے ملنا تمہیں جدا کرنا گر زمیں پر ہوا تو آؤں گا تم گلا چھیل کر صدا کرنا لوگ ساحل پہ ڈوب جائیں گے تم سمندر پہ اکتفا کرنا

مزید پڑھیے

زندگی یوں کریں بسر کب تک

زندگی یوں کریں بسر کب تک ہم ملیں گے نہیں مگر کب تک تم بظاہر جو لا تعلق ہو اور ہم تم سے درگزر کب تک راستے راستے گماں تیرا اور تنہا کروں سفر کب تک آہ نکلے نہ کب تلک آخر خون ہوتا رہے جگر کب تک آؤ دیکھیں یہ ہجر کا صحرا اور کرتا ہے در بدر کب تک ایک امید وصل ہے لیکن ایک امید پہ گزر کب ...

مزید پڑھیے

وہ میرے شہر میں آیا ہوا ہے

وہ میرے شہر میں آیا ہوا ہے کڑکتی دھوپ میں سایا ہوا ہے تمہارے پیار میں ٹوٹا ہوا دل کسی کے حسن پہ آیا ہوا ہے دل برباد کو تیرے سبب سے نئی الفت میں الجھایا ہوا ہے محبت نے مرے سے تند خو کو سر بازار کھنچوایا ہوا ہے مجھے ملنے کو اس نے تنگ کرتا بطور خاص سلوایا ہوا ہے ندامت سخت ہے پر ہے ...

مزید پڑھیے

دل ٹوٹا تو کیا سے کیا نقصان ہوا

دل ٹوٹا تو کیا سے کیا نقصان ہوا یک دم مجھ میں نازل اک شیطان ہوا یہ فطرت ہے اور فطرت کا مطلب ہے جس نے پہلے مارا وہ بھگوان ہوا سچ بولا تھا میں نے تم نے جھوٹ سنا مجھ پہ تم اور میں تم پہ حیران ہوا بیعت نہیں کی ہم نے اونچے ناموں کی پر جو لکھا سب کا سب فرمان ہوا بھیڑ لگی تھی رنگ برنگے ...

مزید پڑھیے

گلہ ہونٹوں پہ لائے جا رہا ہوں

گلہ ہونٹوں پہ لائے جا رہا ہوں میں تیرا غم منائے جا رہا ہوں وہ مجھ کو بھول جائے جا رہی ہے میں اس کو یاد آئے جا رہا ہوں بدن تھا آ گیا ہے لوٹ کے گھر میں تیرے پاس پائے جا رہا ہوں ستم یہ ہے کہ اب تو بھی نہیں ہے گریباں منہ چھپائے جا رہا ہوں جسے دیکھو وہ روئے جا رہا ہے میں تیرے خط سنائے ...

مزید پڑھیے

تجھے بھی عشق ہوا ہے یہ کس زمانے میں

تجھے بھی عشق ہوا ہے یہ کس زمانے میں نہیں ہے مال محبت بھی دل خزانے میں ملو کہ بات بڑھے دیکھتے ہیں پھر شاید ذرا کہیں سے محبت جڑے فسانے میں ہمارا اگلا پڑاؤ تو بس محبت ہے ہوس تو آئے گی جاناناں درمیانے میں میں اک فراق زدہ اور نیا نیا ترا عشق سو خوب رنگ جمے گا نئے پرانے میں جو ...

مزید پڑھیے

آخری خط مجھے ملا تیرا

آخری خط مجھے ملا تیرا آہ لکھ کر نہ دل دکھا تیرا اتنی عجلت میں اذن رخصت لی ہائے اللہ کرے برا تیرا بعد تیرے تو میں ہوا برباد اب تجسس ہے کیا ہوا تیرا رات کاٹی تو پھر سپیدہ دم درد کچھ اور تھا سوا تیرا کوئی حسرت ہی اب نہیں جی میں نیم بسمل کو شوق کیا تیرا

مزید پڑھیے
صفحہ 4057 سے 4657