شاعری

جان لے لے نہ ضبط آہ کہیں

جان لے لے نہ ضبط آہ کہیں رو لیا کیجے گاہ گاہ کہیں ابتدائی جو ایک خدشہ تھا کھل نہ جائے اسی پہ راہ کہیں ہونے والی ہے یہ فضا رنگین ابر ہونے لگے سیاہ کہیں یہ سہولت ہے زندگی کو بہت ربط ہوتا رہے نباہ کہیں اور کچھ دیر غم نظر میں رکھ کیا خبر مل ہی جائے تھاہ کہیں حیف سر سے گزر گیا ...

مزید پڑھیے

اب اجڑنے کے ہم نہ بسنے کے

اب اجڑنے کے ہم نہ بسنے کے کٹ گئے جال سارے پھنسنے کے تجربوں میں نہ زہر ضائع کر سیکھ آداب پہلے ڈسنے کے اس سے کہیو جو خود میں ڈوبا ہے تجھ پہ بادل نہیں برسنے کے ملنا جلنا ابھی بھی ہے لیکن ہاتھ سے ہاتھ اب نہ مسنے کے نقش ثانی ہیں جھلملاتے سراب نقش اول تھے پاؤں دھنسنے کے ایسا ویراں ...

مزید پڑھیے

یکایک عکس دھندلانے لگے ہیں

یکایک عکس دھندلانے لگے ہیں نظر میں آئنہ آنے لگے ہیں زمیں ہے منتظر فصل ضیا کی فلک پر نور کے دانے لگے ہیں خزاں آنے سے پہلے بانچ لینا درختوں پر جو افسانے لگے ہیں ہمیں اس طرح ہی ہونا تھا آباد ہمارے ساتھ ویرانے لگے ہیں فصیل دل گرا تو دوں میں لیکن اسی دیوار سے شانے لگے ہیں کبھی ...

مزید پڑھیے

ہمیں راس آنی ہے راہوں کی گٹھری

ہمیں راس آنی ہے راہوں کی گٹھری رکھو پاس اپنی پناہوں کی گٹھری بدل جائے کاش اس حسیں مرحلے پر ہماری تمہاری گناہوں کی گٹھری محبت کی راہیں تھیں ہموار لیکن ہمیں ڈھو نہ پائے نباہوں کی گٹھری تکلف کے سامان بکھرے تھے باہم سو باندھے رہے ہم بھی بانہوں کی گٹھری اجالے کے ہیں ان دنوں دام ...

مزید پڑھیے

سماعت کے لیے اک امتحاں ہے

سماعت کے لیے اک امتحاں ہے خموشی ان دنوں مثل بیاں ہے سفر اپنے ہی بھیتر کر رہا ہوں مرا ٹھہراؤ مدت سے رواں ہے ہوس شامل ہے تھوڑی سی دعا میں ابھی اس لو میں ہلکا سا دھواں ہے نیا اک خواب دیکھیں اور روئیں اب اتنی تاب آنکھوں میں کہاں ہے اڑا دیتی ہے اپنی خاک جب تب زمیں کی جستجو بھی آسماں ...

مزید پڑھیے

دل سے بے سود اور جاں سے خراب

دل سے بے سود اور جاں سے خراب ہو رہا ہوں کہاں کہاں سے خراب غم کی دہلیز ہے بھلی کتنی کوئی اٹھتا نہیں یہاں سے خراب میں مرا عکس اور آئینہ یہ نظارہ تھا درمیاں سے خراب خود کو تعمیر کرتے ظالم میں ہو گیا ہوں یہاں وہاں سے خراب روشنی اک حقیر تارے کی آ گئی ہو کے کہکشاں سے خراب زیر لب رکھ ...

مزید پڑھیے

بات بگڑی ہوئی بنی سی رہی

بات بگڑی ہوئی بنی سی رہی جاں نہیں نکلی جانکنی سی رہی بات کھنچتی چلی گئی دل سے عمر بھر پھر تنا تنی سی رہی حسن شب صبح دم ڈھلا لیکن پیشتر اس کے چاندنی سی رہی بحث ہم کو نہ تھی مناظر سے یوں تھا بینائی سے ٹھنی سی رہی اس کا رد عمل تھا خنجر سا عشق کہنے کو تھا انی سی رہی سمت دنیا کے ہم ...

مزید پڑھیے

حادثات اب کے سفر میں نئے ڈھب سے آئے

حادثات اب کے سفر میں نئے ڈھب سے آئے کشتیاں بھی نہیں ڈوبی نہ کنارے آئے بعد مدت یہ جلا کس کے ہنر نے بخشی بعد مدت مرے آئینے میں چہرہ آئے اشک پلکوں کی منڈیروں پہ تمنا دل میں دن ڈھلے لوٹ کے شاخوں پہ پرندے آئے سارے کرداروں سے جی کھول کے باتیں کر لوں موڑ کیسا مرے قصے میں نہ جانے ...

مزید پڑھیے

چال اپنی ادا سے چلتے ہیں

چال اپنی ادا سے چلتے ہیں ہم کہاں کج روی سے ٹلتے ہیں زندگی بے رخی سے پیش نہ آ تجھ پہ احساں مرے نکلتے ہیں کارداں ہیں بلا کے سب چہرے آئنہ کو ہنر سے چھلتے ہیں کوئی آتش فشاں ہے سینے میں اشک مثل شرر نکلتے ہیں اس کے طرز سخن کے مارے لوگ اپنا لہجہ کہاں بدلتے ہیں آج سو لوں کہ ہے سہولت ...

مزید پڑھیے

مرے کچھ بھی کہے کو کاٹتا ہے

مرے کچھ بھی کہے کو کاٹتا ہے وہ اپنے دائرے کو کاٹتا ہے میں اس بازار کے قابل نہیں ہوں یہاں کھوٹا کھرے کو کاٹتا ہے اداس آنکھیں پہنتی ہیں ہنسی کو پھر آنسو قہقہے کو کاٹتا ہے نہ مجھ کو ہیں قبول اپنی خطائیں نہ وہ اپنے لکھے کو کاٹتا ہے توجہ چاہتا ہے غم پرانا سو رہ رہ کر نئے کو کاٹتا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 3754 سے 4657