یہ تو صحرا ہے یہاں ٹھنڈی ہوا کب آئے گی
یہ تو صحرا ہے یہاں ٹھنڈی ہوا کب آئے گی یار، تم کو سانس لینے کی ادا کب آئے گی کوچ کرنا چاہتے ہیں پھر مری بستی کے لوگ پھر تری آواز اے کوہ ندا کب آئے گی نسل تازہ، میں تجھے کیا تجربے اپنے بتاؤں تیرے بڑھتے جسم پر میری قبا کب آئے گی سر برہنہ بیبیوں کے بال چاندی ہو گئے خیمے پھر استادہ ...