شاعری

تو اپنے جیسا اچھوتا خیال دے مجھ کو

تو اپنے جیسا اچھوتا خیال دے مجھ کو میں تیرا عکس ہوں اپنا جمال دے مجھ کو میں ٹوٹ جاؤں گی لیکن نہ جھک سکوں گی کبھی مجال ہے کسی پیکر میں ڈھال دے مجھ کو میں اپنے دل سے مٹاؤں گی تیری یاد مگر تو اپنے ذہن سے پہلے نکال دے مجھ کو میں سنگ کوہ کی مانند ہوں نہ بکھروں گی نہ ہو یقیں جو تجھے تو ...

مزید پڑھیے

مایا جال نہ توڑا جائے

مایا جال نہ توڑا جائے لوبھی من مجھ کو ترسائے مل جائے تو روگ ہے دنیا مل نہ سکے تو من للچائے میرے آنسو ان کا دامن ریت پہ جھرنا سوکھا جائے شیشے کے محلوں میں ہر دم کانچ کی چوڑی کھنکی جائے پیار محبت رشتے ناطے ثانیؔ کوئی کام نہ آئے

مزید پڑھیے

اے سنگ راہ آبلہ پائی نہ دے مجھے

اے سنگ راہ آبلہ پائی نہ دے مجھے ایسا نہ ہو کہ راہ سجھائی نہ دے مجھے سطح شعور پر ہے مرے شور اس قدر اب نغمۂ ضمیر سنائی نہ دے مجھے انسانیت کا جام جہاں پاش پاش ہو اللہ میرے ایسی خدائی نہ دے مجھے رنگینیاں شباب کی اتنی ہیں دل فریب بالوں پہ آتی دھوپ دکھائی نہ دے مجھے ترک تعلقات پہ ...

مزید پڑھیے

آبلہ پائی ہے محرومی ہے رسوائی ہے

آبلہ پائی ہے محرومی ہے رسوائی ہے اس بت ناز کا دل پھر بھی تمنائی ہے میری آنکھوں سے ٹپکتے ہیں لہو کے آنسو آج بے لوث محبت کی بھی رسوائی ہے لب پہ پھر نام وہی حسن وہی آنکھوں میں اے دل زار یہی تیری شکیبائی ہے مضحکہ خیز ہے انداز تکلم ان کا مئے الفت مگر آنکھوں میں اتر آئی ہے ثانیؔ زار ...

مزید پڑھیے

مجھ پر سرور چھا گیا بادۂ دل نواز سے

مجھ پر سرور چھا گیا بادۂ دل نواز سے دنیا مری بدل گئی ایک نگاہ ناز سے آنکھ میں گر نہ آ سکے دل تو مقام ہے ترا خلوت دل میں آ کبھی اپنے حریم ناز سے ساقیٔ مہرباں پلا بادۂ معرفت اثر مست بنا کے دے خبر حسن ازل کے راز سے دیکھ نگاہ شوق سے حسن و جمال کا جہاں جلوہ ہی جلوہ چار سو حسن نظر نواز ...

مزید پڑھیے

کسی کی یاد رنگیں میں ہے یہ دل بیقرار اب تک

کسی کی یاد رنگیں میں ہے یہ دل بیقرار اب تک رہین شوق بے پایاں ہے چشم انتظار اب تک انہیں اپنا بتاتا ہے انہیں اپنا سمجھتا ہے فریب زندگی ہے یہ دل دیوانہ وار اب تک جنہیں احساس بھی شاید نہ ہو جذبات الفت کا یہ میرا سادہ دل ان پر ہے سو جاں سے نثار اب تک نہیں ممکن کہ صحرا کو بھلا دوں لطف ...

مزید پڑھیے

نظر کو وسعتیں دے بجلیوں سے آشنا کر دے

نظر کو وسعتیں دے بجلیوں سے آشنا کر دے فسانہ طور کا تجدید اے جذب رسا کر دے مٹا دے ذوق محویت سے خلوت اور جلوت کو اگر تو کر سکے دل کو حریم دل ربا کر دے حجابات نظر کب تک کہاں تک دل کی محرومی مدد اے شوق نظروں کو قیامت آزما کر دے بنا ہے مے کدہ اہل ہوس کی بزم اے ساقی ترا ترک تعلق دیکھنا ...

مزید پڑھیے

مرے دل کو محبت خوب گرمائے تو اچھا ہو

مرے دل کو محبت خوب گرمائے تو اچھا ہو خلش بڑھ کر علاج درد بن جائے تو اچھا ہو مرے اشک محبت سے دلوں کے میل دھل جائیں مرا غم زندگی کے کام آ جائے تو اچھا ہو ہر اک مظلوم کو میری حمایت کا سہارا ہو مرا ذوق عمل اس راہ پر آئے تو اچھا ہو مرے سوز دروں سے جگمگائے ہستئ عالم مرا نور بصیرت عام ہو ...

مزید پڑھیے

گیسوئے شعر و ادب کے پیچ سلجھاتا ہوں میں

گیسوئے شعر و ادب کے پیچ سلجھاتا ہوں میں ظلمت شب میں پیام صبح نو لاتا ہوں میں بربط دل کے مرے نغمے نہیں شعلے ہیں یہ گرمئ احساس سے دنیا کو گرماتا ہوں میں اس جہان آب و گل پر ڈالتا ہوں جب نظر زندگانی کو سراسر کشمکش پاتا ہوں میں کیوں نہیں انساں سمجھتا انس کو راہ حیات شمع کی مانند اس ...

مزید پڑھیے

نغمہ کے سوز سے عیاں دل کا گداز ہو گیا

نغمہ کے سوز سے عیاں دل کا گداز ہو گیا لاکھ چھپایا جذب عشق فاش یہ راز ہو گیا بزم میں مشتہر ہوئی میری حدیث آرزو شعلۂ جاں بھڑک اٹھا نغمۂ ساز ہو گیا فاش نہ کر سکا کوئی راز ترے وجود کا فاش مجھے جو کر دیا فاش یہ راز ہو گیا بندۂ بے نوا بڑھے جن و ملک سے تھا عجب لطف کریم کا مگر ذرہ نواز ہو ...

مزید پڑھیے
صفحہ 170 سے 4657