پنجرے میں بھی در رکھنا
پنجرے میں بھی در رکھنا
اونچا اپنا سر رکھنا
لاکھ رہو باہر لیکن
بھیتر اپنا گھر رکھنا
پیار کرو گے تو سیکھو
سینے پر پتھر رکھنا
یہ جو اپنے بنتے ہیں
ان پر خاص نظر رکھنا
لوٹانی بھی ہے اک دن
اجلی یہ چادر رکھنا