پھر اس کے بعد تو سات آسماں اداس رہے

پھر اس کے بعد تو سات آسماں اداس رہے
وہ چاہتا تھا میرا سائباں اداس رہے


کسے پڑی ہے کہ کیا بات تھی کہ ہر کوئی
بہت ہی خوش تھا جہاں ہم وہاں اداس رہے


تو کیا ہوا جو بچھڑنے کا غم نہیں تھا اسے
تم اپنی سوچو نہ تم بھی کہاں اداس رہے


کوئی ہنسے مرے آگے تو رونا آتا ہے
میں ہوں اداس تو سارا جہاں اداس رہے


میں جل رہا ہوں یہ ہنسنے کی بات ہے کوئی
اسے کہو کہ یہ میرا دھواں اداس رہے


یہ میرا دل ہے کہ ہر رنگ سوکھ لیتا ہے
نہ آئے کوئی بھی وہ جو یہاں اداس رہے