پردہ داری

زندگی کے سارے صفحے
کہیں بھی کبھی بھی
کھول دینا مناسب نہیں


کچھ بے ایمانی ہو جاتی ہے
ان میں لکھے حرف
بے پردہ ہوتے ہی


قدر تو ہمیشہ
پردہ داری کی ہی ہوا کرتی ہے


جیسے حجاب میں لپٹی کوئی دل ربا
یا پھر
کسی کتاب کا بنا پڑھا ہوا وہ آخری پنا