نظم ملک احسان 07 ستمبر 2020 شیئر کریں سخت سطح سے مٹی ہٹا کر گہری زمیں کے اندر جا کے جذب ہو چکے گدلے پانی کو اوپر لاتا ہوں پھر تشبیہوں علامتوں اور استعاروں کے برتن میں اس کو صاف و کشید کر کے اپنی پیاس بجھاتا ہوں اور دنیا کی تشنہ لبی بھی سیرابی حاصل کرتی ہے